ایران پر امریکی حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

Wait 5 sec.

نیویارک(23 جولائی 2026): بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اور نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔امریکی افواج کی جانب سے ایران پر نئے حملوں اور بحیرۂ احمر میں یمن کے حوثیوں کی جانب سے آئل ٹینکروں کو نشانہ بنائے جانے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں ایک بار پھر پروان چڑھنے لگی ہیں۔تازی ترین کاروباری سیشن میں برینٹ خام تیل کی قیمت 1.97 فیصد (تقریباً 1.93 ڈالر) اضافے کے بعد 96 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے، جو کہ 8 جون کے بعد اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔گزشتہ روز بھی برینٹ خام تیل کی قیمت میں 3 ڈالر سے زائد کا اضافہ ہوا تھا اور یہ 94.07 ڈالر پر بند ہوئی تھی۔دوسری جانب امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت میں بھی 1.46 فیصد (تقریباً 1.44 ڈالر) کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد یہ 88.09 سے 88.27 ڈالر فی بیرل کے درمیان ٹریڈ کر رہا ہے۔ بدھ کے روز بھی ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں تقریباً 3 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور سپلائی کی ممکنہ معطلی کے خدشات کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کا یہ مسلسل اضافہ معاشی ماہرین کے لیے تشویش کا باعث بن رہا ہے۔