نوجوانوں کے مستقبل سے کھلواڑ برداشت نہیں، پیپر لیک معاملات کے لیے فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کی جائیں گی: وزیر اعظم مودی

Wait 5 sec.

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کی صبح پیپر لیک کے تمام معاملات کے فوری تصفیے کے لیے فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان کیا۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کرنے والے کسی بھی شخص کو بخشا نہیں جائے گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’ملک کے نوجوانوں کا مفاد اور ان کا مستقبل ہماری اولین ترجیح ہے۔ پیپر لیک کے تمام معاملات میں مجرموں کو جلد سے جلد سخت سزا دینے اور مقدمات کے فوری تصفیے کے لیے فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کی جائیں گی۔‘‘Nothing is more important than the welfare and future of our youth!We have decided to set up fast-track courts to ensure swift and stringent punishment for those involved in paper leaks. Have directed the concerned authorities and officials to take all necessary steps in this…— Narendra Modi (@narendramodi) July 23, 2026وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ ’’اس سلسلے میں ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ متعلقہ محکمہ ضروری کارروائی کو یقینی بنائے۔‘‘ انہوں نے اس فیصلے کو طلبہ کے مفاد میں ایک اہم قدم قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ’’طلبہ کے مفادات کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے لیے جانے والے فیصلوں کے سلسلے میں یہ ایک اہم قدم ہے۔ نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کرنے والے کسی بھی شخص کو بخشا نہیں جائے گا۔‘‘اس سے قبل وزیر اعظم مودی نے کہا تھا کہ پیپر لیک کا مسئلہ صرف کسی ایک ریاست یا مرکزی حکومت تک محدود نہیں ہے، بلکہ پورے ملک کی تشویش کا موضوع ہے۔ مرکزی وزیر برائے پارلیمانی امور کرن رجیجو نے منگل کو این ڈی اے کے ’منگل ملن‘ پروگرام کے بعد بتایا کہ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ پیپر لیک جیسے سنگین جرم میں ملوث لوگوں کو سخت سے سخت سزا دلانے کے لیے ملک کے سینئر وکلاء کو بھی آگے آنا چاہیے، تاکہ مستقبل میں ایسا جرم کرنے والوں کے دلوں میں قانون کا خوف پیدا ہو۔کرن رجیجو کے مطابق وزیر اعظم مودی نے کہا کہ حکومت کی پہلی ترجیح طلبہ کا مستقبل محفوظ رکھنا ہے۔ اسی وجہ سے نیٹ کا دوبارہ امتحان جلد کرایا گیا اور اس کا رزلٹ بھی بغیر کسی تاخیر کے جاری کیا گیا، تاکہ طلبہ کا تعلیمی مستقبل متاثر نہ ہو۔