جنگی صورتحال سے متعلق ایرانی پاسداران انقلاب نے اعلامیہ جاری کر دیا۔اعلامیہ کے مطابق نصر 2 آپریشن کی 27ویں لہر کا آغاز کیا گیا جو کہ مبارک کوڈیا اباصالح المہدی ادرکنی کے تحت کیا گیا ہے۔کویت میں واقع امریکی اڈے العدیری پر ہینگرز کو نشانہ بنا کر مکمل تباہ کر دیا گیا اور حملے میں اڈے کے 3ہینگرز میں آگ لگ گئی۔ العدیری اڈے کے ہینگرز میں گولہ بارود اور سازوسامان ذخیرہ کیا گیا تھا۔بحرین میں امریکی بحریہ کے پانچویں فلیٹ کے کنٹرول ٹاور کو شدید نقصان پہنچا، امریکی پانچویں بحری بیڑے کے کنٹرول ٹاور کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔پاسداران انقلاب نے کہا کہ بہادر قوم کی عظمت نے دشمنوں کے ٹھکانوں میں خوف وہراس پھیلا دیا، عوام کے اخلاص نے جنگجوؤں میں جہاد کی خواہش کو دگنا کر دیا ہے، پاسداران انقلاب اوربسیج کےفرزند دشمنوں کی صفوں کو کچل رہے ہیں دشمن کے خلاف تعزیری کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔ایران پر مسلسل 13 ویں شب بھی حملےامریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق امریکی افواج نے ان حملوں میں ایرانی فوجی کمانڈ مراکز، ڈرون تنصیبات، مواصلاتی نیٹ ورکس اور بحری صلاحیتوں کو نشانہ بنایا۔ ان کارروائیوں کا مقصد آبنائے ہرمز میں شہری اور تجارتی جہازوں کو درپیش خطرات کم کرنا ہے۔اس کے علاوہ امریکی فوج نے آبنائے ہرمز میں ایک تجارتی جہاز کو ناکارہ بنانے اور 12 کا رخ موڑنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق ایران کے خلاف بحری ناکا بندی دوبارہ شروع کیے جانے کے بعد گزشتہ نو دنوں کے دوران ایک تجارتی جہاز کو ناکارہ بنایا گیا اور دیگر 12 تجارتی جہازوں کا رخ موڑ دیا گیا۔ان اقدامات کا مقصد تجارتی جہازوں کو ایرانی بندرگاہوں اور ساحلی علاقوں میں داخل ہونے یا وہاں سے روانہ ہونے سے روکنا تھا۔سینٹ کام کے مطابق آبنائے ہرمز بدستور کھلی ہے اور تجارتی جہاز امریکی فوجی تعاون کے ساتھ سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔.مشرق وسطیٰ میں 50 ہزار سے زائد امریکی فوجی اہلکار تعینات ہیں۔دوسری جانب ایرانی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا نے ایران کے صوبہ یزد سمیت مختلف علاقوں میں فضائی حملے کیے ہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق امریکی فضائی حملوں میں خنداب، تفت، شیرکوہ، نایین، انارک، بروجرد، جاسک، کنارک اور بندر عباس کو نشانہ بنایا گیا جب کہ جزیرہ قشم اور خرم آباد میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ایرانی حکام کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں میں حملوں کے نتیجے میں 55 افراد شہید اور 629 زخمی ہوئے ہیں۔ادھر پاسداران انقلاب نے کرمان کے علاقے کہنوج میں ایک امریکی ٹام میزائل کو تباہ کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی ٹام میزائل کو رہائشی علاقے میں گرنے سے قبل ہی دفاعی میزائل یونت نے بروقت کارروائی کر کے فضا میں ہی تباہ کیا۔