امریکی ایوان نمائندگان میں ایران کیخلاف جنگ روکنے کی قرارداد پھر منظور

Wait 5 sec.

واشنگٹن: امریکی ایوان نمائندگان میں ایران کیخلاف جنگ روکنے کی قرارداد پھر منظور ہو گئی۔امریکی میڈیا کے مطابق ایوان نمائندگان  میں قرارداد ٹرمپ کیلئے وارننگ ہے ایران کیخلاف جنگ روکنے کی قرارداد میں 208 کے مقابلے میں 214ووٹ سے منظور ہوئی۔چار ری پبلکن ارکان نے قرارداد کے حق میں ڈیموکریٹس کا ساتھ دیا۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ جنگ کا کوئی واضح مقصد یا حکمت عملی اور کوئی حتمی نتیجہ سامنے نہیں آیا۔ سینیٹ میں بھی آج ہی اسی نوعیت کی قرارداد پر رائے شماری ہو گی۔