ٹرمپ کے جنگی اختیارات محدود کرنے کی قرارداد ناکام

Wait 5 sec.

امریکی سینیٹ نے ایران جنگ کیخلاف ڈیموکریٹس کی قرارداد مسترد کر دی۔امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کے جنگی اختیارات محدود کرنے کی قرارداد 49 کے مقابلے میں 47 ووٹوں سے ناکام ہو گئی۔ایران کے خلاف فوجی کارروائی کو کانگریس کی منظوری سے مشروط کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔امریکی سینیٹ نے ٹرمپ کو ایران کےخلاف کارروائیاں جاری رکھنے سے نہیں روکا جب کہ 4ریپبلکن سینیٹرز نے بھی ڈیموکریٹس کی قرارداد کی حمایت میں ووٹ دیا۔امریکی ایوان نمائندگان میں ایران کیخلاف جنگ روکنے کی قرارداد پھر منظورامریکی ایوان نمائندگان نےآج ہی ایران کیخلاف جنگ روکنے کی قرارداد منظورکی تھی۔ امریکی ایوان نمائندگان  میں قراردادکو 4ری پبلکن ارکان کی حمایت  حاصل تھی۔