ایران پر دسویں رات بمباری، سینٹکام کا 900 جہاز اپنی حفاظت میں گزارنے کا دعویٰ

Wait 5 sec.

واشنگٹن/تہران (21 جولائی 2026): امریکی فوج کے ایران پر مسلسل دسویں رات بھی فضائی حملے جاری رہے، سینٹکام کے مطابق امریکی افواج نے ان حملوں میں ایرانی فوجی کمانڈ سینٹرز، بحری صلاحیتوں، میزائل اور ڈرون لانچنگ سائٹس اور ایئر ڈیفنس سسٹمز کو نشانہ بنایا۔سینٹکام نے بتایا کہ ان کارروائیوں کا مقصد آبنائے ہرمز میں بین الاقوامی تجارتی بحری جہازوں پر حملوں کی ایرانی صلاحیت کو ناکارہ بنانا ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ کشیدگی کے باوجود آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کی آمد و رفت کا سلسلہ جاری ہے۔سینٹ کام کے مطابق مئی سے اب تک امریکی فورسز کی نگرانی میں تقریباً 900 تجارتی جہاز اس اہم بحری گزرگاہ سے محفوظ طریقے سے گزر چکے ہیں۔حوثیوں دھمکیوں نے اقوام متحدہ کو تشویش میں مبتلا کر دیاادھر ایرانی سرکاری میڈیا نے خبر دی ہے کہ ایران کے مختلف شہروں میں رات گئے دھماکے ہوئے ہیں، چاہ بہار، بندرعباس، سرک، بوشہر اور قشم کے شہروں میں دھماکے سنے گئے۔حکام کے مطابق بوشہر میں دشمن طیاروں کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر فضائی دفاعی نظام کو فعال کر دیا گیا ہے، دوسری جانب پاسدارانِ انقلاب نے جنوبی ایران کے علاقے رودبار میں ایک امریکی کروز میزائل مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔