دہلی میں جاری طلبہ مظاہرہ کے درمیان سیکورٹی ایجنسیوں کی سفارش کے بعد دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) نے لوٹینس اور وسطی دہلی کے 16 اہم اور مصروف میٹرو اسٹیشنوں کو آئندہ حکم تک کے لیے مکمل طور سے بند کر دیا ہے۔ ڈی ایم آر سی نے اپنے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل پر پوسٹ جاری کرتے ہوئے مسافروں کو وقت رہتے اپنے سفر کی منصوبہ بندی کا مشورہ دیا ہے۔ سیکورٹی کے پیش نظر بند کیے گئے 16 اہم میٹرو اسٹیشنوں کے نام درج ذیل ہیں:لوک کلیان مارگراجیو چوکپٹیل چوکرام کرشن آشرم مارگباراکھمبا روڈسپریم کورٹسیوا تیرتھجنپتھمنڈی ہاؤسسنٹرل سیکرٹریٹآئی ٹی اودہلی گیٹاندرپرستھخان مارکیٹزور باغشیواجی اسٹیڈیمService Update Below mentioned Metro stations have been closed till further instructions. However, Interchange facility shall remain available at Rajiv Chowk, Mandi House and Central Secretariat. 1. Lok Kalyan Marg2. Rajiv Chowk3. Patel Chowk4. Ramakrishna Ashram Marg5.…— Delhi Metro Rail Corporation (@OfficialDMRC) July 22, 2026اس دوران جنتر منتر پر جاری طلبہ کے احتجاجی مظاہرے میں مراٹھا ریزرویشن کارکن منوج جرانگے بھی شامل ہو گئے ہیں۔ طلبہ کی تحریک کی مکمل حمایت کرتے ہوئے جرانگے نے کہا کہ وہ طلبہ کی جدوجہد کے ساتھ پوری مضبوطی سے کھڑے ہیں۔ پیر کے روز طلبہ پر ہونے والے لاٹھی چارج پر بھی جرانگے نے حکومت پر سخت حملہ بولا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’طلبہ پر جس غیر انسانی طریقے سے لاٹھی چارج کیا گیا، اس کی جتنی مذمت کی جائے اتنی کم ہے۔ اتنی بے رحم حکومت پہلی بار دیکھنے کو مل رہی ہے۔‘‘’نیٹ کو مکمل طور پر ختم کیا جائے‘، طلبہ کے احتجاج کے درمیان وزیر اعلیٰ وجے کا مرکزی حکومت سے اہم مطالبہدوسری جانب پارلیمنٹ مارچ کے دوران شدید طور پر زخمی ہونے والی 21 سالہ نوجوان لڑکی کا علاج نئی دہلی کے ڈاکٹر رام منوہر لوہیا (آر ایم ایل اے) اسپتال میں چل رہا ہے۔ شروع میں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی تھی، حالانکہ آج اسپتال کی طرف سے معلومات فراہم کی گئی ہیں کہ ان کی حالت میں بہتری دیکھی گئی ہے۔ علاج شروع ہونے کے بعد سے ان کی حالت میں مسلسل بہتری آ رہی ہے اور علاج کرنے والی ٹیم کی سخت نگرانی میں اسے جامع طبی نگہداشت فراہم کی جا رہی ہے۔ وہ فی الحال آر ایم ایل اسپتال میں اس واقعے سے متعلق داخل واحد مریضہ ہے۔ اسے تمام ضروری علاج اور مسلسل نگرانی فراہم کی جا رہی ہے۔