بڑی ایئر لائن نے ریاض اور دبئی کے لیے پروازیں معطل کر دیں

Wait 5 sec.

پیرس (22 جولائی 2026): امریکا ایران حملوں کے باعث ایئر فرانس نے مشرق وسطیٰ میں پروازوں کی منسوخی کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ترک میڈیا انادولو کے مطابق ایئر فرانس نے پیر کے روز کہا کہ وہ لبنان کے دارالحکومت بیروت آنے اور جانے والی اپنی پروازوں کی معطلی میں 2 اگست تک توسیع کر رہا ہے، جب کہ مشرقِ وسطیٰ کی سیکیورٹی صورتِ حال کے باعث سعودی دارالحکومت ریاض اور دبئی کے لیے پروازیں عارضی طور پر روک رہا ہے۔فرانسیسی ایئرلائن نے کہا سعودی عرب میں ریاض کے لیے پروازیں 24 جولائی تک معطل رہیں گی، دبئی کے لیے پروازوں کی معطلی 27 جولائی تک برقرار رہے گی، جب کہ لبنان میں بیروت کے لیے پروازوں کی معطلی میں 2 اگست تک توسیع کی گئی ہے۔ایئر لائن نے ایک بیان میں کہا ’’پروازوں کی بحالی کا فیصلہ مقامی سطح پر سیکیورٹی صورتِ حال کے جائزے سے مشروط رہے گا، جو تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے۔‘‘تہران میں تعینات دو فرانسیسی سفارتکاروں کا طرزِ عمل ’ناقابلِ قبول‘ ہے، عباس عراقچیایئر فرانس نے یہ بیان امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں دیا، جس کے اثرات خطے کے دیگر ممالک پر بھی پڑ رہے ہیں۔ایئر فرانس کے مطابق ریاض آنے اور جانے والی پروازیں 24 جولائی تک معطل رہیں گی (جب کہ ریاض سے روانہ ہونے والی پروازوں کے لیے یہ معطلی 25 جولائی تک ہوگی)۔ متحدہ عرب امارات کے دبئی کے لیے آنے اور جانے والی پروازیں 27 جولائی تک معطل رہیں گی (جب کہ دبئی سے روانگی والی پروازوں کے لیے یہ مدت 28 جولائی تک ہوگی)۔ایئر لائن نے کہا کہ متاثرہ مسافروں کو انفرادی طور پر آگاہ کیا جا رہا ہے۔