طلبہ احتجاج، غیرملکی فنڈنگ کے الزامات اور پاکستانی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی بندش: ’سرکار بیانیہ بنا رہی ہے مگر اس بار کوئی اسے قبول کرنے کو تیار نہیں‘

Wait 5 sec.

انڈین دارالحکومت دلی میں جاری نوجوانوں کی احتجاجی تحریک کے پسِ منظر میں چند انڈین حلقے ’پاکستانی‘ اور غیرملکی فنڈنگ سے متعلق الزامات کو بارہا دہرا رہے ہیں اور اس حوالے سے ہونے والی گفتگو اب بحث کا موضوع ہے۔ ان الزامات کے بعد اب دلی پولیس نے کہا ہے کہ اُس نے پاکستان سے تعلق رکھنے والے سوشل میڈیا کے 480 اکاؤنٹس کی نشاندہی کر کے انھیں بلاک کر دیا ہے کیونکہ یہ اکاؤنٹس طلبہ احتجاج سے متعلق ’گمراہ کن مہم‘ چلا رہے تھے۔