مودی سرکار کانئی دہلی میں نہتے طالب علموں کیخلاف پیلٹ گن کا وحشیانہ استعمال

Wait 5 sec.

نئی دہلی : مودی سرکار نئی دہلی میں نہتے طالب علموں کیخلاف پیلٹ گن کا وحشیانہ استعمال کرنے لگی ، راہول گاندھی نے زخمی نوجوان میڈیا کے سامنے پیش کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں مودی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر اور منی پور کے بعد اب دارالحکومت نئی دہلی میں بھی نہتے شہریوں اور طالب علموں کے خلاف ریاستی جبر اور پیلٹ گنز کا وحشیانہ استعمال شروع کر دیا گیا ہے۔پیپر لیک کے خلاف احتجاج کرنے والے نوجوانوں پر پولیس کے بدترین تشدد نے پورے ملک میں ایک نیا سیاسی بحران کھڑا کر دیا۔بھارتی اپوزیشن رہنما اور کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے مودی سرکار کی اس فسطائیت کو بے نقاب کرتے ہوئے پولیس کی پیلٹ گن کا شکار ہونے والے ایک زخمی نوجوان کو میڈیا کے سامنے پیش کر دیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا "یہ نوجوان اپنی سالوں کی محنت ضائع ہونے اور پرچے لیک ہونے کے خلاف پرامن احتجاج کر رہے تھے، لیکن حکومت نے اپنے حقوق مانگنے والے ان طلبہ پر لاٹھی، گولی اور پیلٹ گن کا بے دریغ استعمال کیا۔ان کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج کے دوران پولیس کی پیلٹ گن کا فائر لگنے سے اس نوجوان کی آنکھ ہمیشہ کے لیے ضائع ہو گئی ہے، پولیس نے ہزاروں بھارتی نوجوانوں پر لاٹھی چارج کر کے انہیں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ہے، جو کہ مودی سرکار کا روایتی ہتھکنڈہ ہے۔”پرچے لیک ہونے کے خلاف شروع ہونے والا نوجوانوں کا یہ احتجاج اب محض نئی دہلی تک محدود نہیں رہا بلکہ ماہرین کے مطابق یہ بھارت کے دیگر بڑے شہروں تک پھیل چکا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت میں بڑھتے ہوئے اندرونی خلفشار اور عوامی مسائل سے جنم لیتی تحریکوں نے مودی سرکار کو شدید بوکھلاہٹ کا شکار کر دیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اب دہلی کی سڑکوں پر بھی وہی وحشیانہ ہتھکنڈے اپنائے جا رہے ہیں۔