بھارت میں جین زی طلبہ کا احتجاج رنگ لے آیا، وزیر تعلیم دھرمیندر پرادھان مستعفی

Wait 5 sec.

نئی دہلی(25 جولائی 2026): بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں نسلِ نو (جین زی) کے احتجاج کے بعد وزیر تعلیم دھرمیندر پرادھان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔رپورٹس کے مطابق دھرمیندر پرادھان نے اپنا استعفیٰ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بھجو دیا ہے۔ بھارتی وزیر تعلیم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے اپنے استعفیٰ دینے کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔بھارتی میڈیا کی جانب سے وزیر تعلیم دھرمیندر پرادھان کے استعفے کی تصدیق کی گئی ہے، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے دھرمیندر پرادھان کا استعفیٰ قبول بھی کرلیا ہے۔راہول گاندھی کا مودی حکومت پر کڑا وارواضح رہے کہ امتحانی پرچے لیک ہونے کے معاملے پر بھارتی نوجوانوں کی بڑی تعداد اس وقت سڑکوں پر نکلی ہوئی ہے۔یہ احتجاج دارالحکومت نئی دہلی سے نکل کر بھارت کے دیگر شہروں ممبئی، پٹنہ، کیرالا اور گوا تک پھیل گیا ہے جہاں ہزاروں نوجوان بھارتی وزیرِ تعلیم کے استعفے کا مطالبہ کر رہے تھے۔