’امت شاہ جواب دو، لاٹھی کا حساب دو‘، پارلیمنٹ احاطہ میں اپوزیشن پارٹیوں کا مظاہرہ

Wait 5 sec.

پارلیمنٹ میں مانسون اجلاس ایک بار پھر ہنگامہ خیز ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ اپوزیشن پارٹیاں دہلی میں مظاہرین طلبا کے خلاف پولیس اہلکاروں کی بربریت کو زوردار انداز میں اٹھا رہی ہیں۔ آج پارلیمنٹ احاطہ میں کانگریس اور دیگر انڈیا بلاک کی پارٹیوں کے لیڈران ’امت شاہ جواب دو، لاٹھی کا حساب دو‘ نعرہ لگاتے ہوئے نظر آئے۔ اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ نے طلبا پر ہوئی لاٹھی چارج کے خلاف مظاہرہ کیا اور مودی حکومت سے کہا کہ اسے طلبا پر کیے گئے مظالم کا حساب دینا ہوگا۔''अमित शाह जवाब दो - लाठी का हिसाब दो''विपक्ष के सांसदों ने छात्रों पर हुई लाठीचार्ज के खिलाफ जमकर विरोध प्रदर्शन किया। मोदी सरकार को छात्रों पर किए गए जुल्मों का हिसाब देना होगा। संसद परिसर, दिल्ली pic.twitter.com/3zL1oT2PqQ— Congress (@INCIndia) July 27, 2026مظاہرین طلبا کے خلاف کارروائی کا معاملہ آج لوک سبھا و راجیہ سبھا میں بھی اٹھایا گیا، جس کی وجہ سے دونوں ایوانوں کی کارروائی شروع ہونے کے کچھ ہی دیر بعد اسے 12 بجے تک کے لیے ملتوی کرنا پڑا۔ راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے قائد ملکارجن کھڑگے نے ایوان بالا کی کارروائی شروع ہونے کے بعد اپنی بات رکھتے ہوئے کہا کہ ’’ایسا ہندوستان کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا، جب طلبا کو پیٹا اور گھسیٹا گیا ہو۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’طلبا پر حملہ کے لیے امت شاہ ذمہ دار ہیں۔‘‘ اس بیان پر برسراقتدار طبقہ کے لوگوں نے سخت اعتراض کیا اور ایوان میں ہنگامہ شروع ہو گیا۔A government that responds to students with lathis and guns instead of answers has failed them. Opposition MPs protested against the brutal crackdown and demanded accountability from the Modi government. Makar Dwar, New Delhi pic.twitter.com/ZIHpMG4EhC— Congress (@INCIndia) July 27, 2026دوسری طرف راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ جاری کر بہار میں طلبا پر اے کے-47 سے فائرنگ کیے جانے کی خبر پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’طلبا کے خلاف پورا کا پورا سسٹم ہی جانلیوا ہے۔ خبر آ رہی ہے کہ بہار میں مظاہرہ کر رہے طلبا پر اے کے-47 سے گولیاں چلائی گئی ہیں اور سینکڑوں طلبا کو گرفتار کر کے ان پر ایف آئی آر کی جا رہی ہے۔‘‘ پی ایم مودی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’’مودی جی، کہاں گیا آپ کا وعدہ کہ طلبا پر کوئی ایف آئی آر نہیں کی جائے گی اور انھیں رِہا کر دیا جائے گا؟ الٹا ان پر خطرناک حملے اور بربریت کی جا رہی ہے۔‘‘छात्रों के ख़िलाफ़ पूरा का पूरा सिस्टम ही जानलेवा है।खबर आ रही है कि बिहार में प्रदर्शन कर रहे छात्रों पर AK-47 से गोलियाँ चलाई गई हैं और सैकड़ों छात्रों को गिरफ़्तार करके उनपर FIR की जा रही है।मोदी जी, कहाँ गया आपका वादा कि छात्रों पर कोई FIR नहीं की जाएगी और उन्हें रिहा कर… https://t.co/c7zdyyeLA0— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) July 27, 2026راہل گاندھی نے مختلف ریاستوں میں طلبا کو ظلم کا نشانہ بنائے جانے کا ذکر بھی اپنی پوسٹ میں کیا ہے۔ وہ لکھتے ہیں کہ ’’دہلی میں طلبا پر پیلیٹ گن چلی اور بہار میں اے کے-47۔ اتر پردیش، مغربی بنگال، بہار ہو یا دہلی… ہر جگہ پیٹرن ایک ہی ہے۔ پہلے بھی کہا ہے، یہ حکومت جھوٹی ہے۔ اصلاح ان کے بس کا نہیں ہے۔ اپنی باتوں سے پلٹ جائے گی اور ہر ترکیب سے طلبا کی آواز دبائے گی۔‘‘ اس سوشل میڈیا پوسٹ میں انھوں نے ایک بار پھر وزیر اعظم مودی سے طلبا پر ہوئی کارروائی کے لیے معافی کا مطالبہ کیا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ’’مودی جی، ملک کے طلبا سے معافی مانگیے، اور جنھوں نے طلبا پر حملہ کیا ہے، انھیں کچلا ہے، اُن پر کارروائی کیجیے، طلبا پر نہیں۔‘‘