لوک سبھا میں زبردست ہنگامہ کے درمیان آج ’اینٹی پیپر لیک بل‘ (دی پبلک اگزامنیشن پریونشن آف انفیئر مینس امینڈمنٹ بل، 2026) پیش کیا گیا۔ یہ بل وزیر اعظم دفتر (پی ایم او) میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اُس وقت پیش کیا جب اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈران دہلی میں طلبا پر ہوئی پولیس بربریت کے خلاف زوردار ہنگامہ اور نعرے بازی کر رہے تھے۔ حکمراں طبقہ اس بل پر بحث چاہتی تھی، لیکن ہنگامہ کو دیکھتے ہوئے ایوان زیریں کی کارروائی 2 بجے تک کے لیے ملتوی کر دی گئی۔#BreakingNews: लोकसभा, राज्यसभा की कार्यवाही 2 बजे तक स्थगित- पेपर लीक के खिलाफ बिल पर लोकसभा में चर्चा होगी#LokSabha #PaperLeakBill #ParliamentMonsoonSession #JitendraSingh | @anjanaomkashyap | @mausamii2u | @Himanshu_Aajtak pic.twitter.com/6ypettLut3— AajTak (@aajtak) July 27, 2026آج لوک سبھا اور راجیہ سبھا دونوں ہی ایوانوں میں زبردست ہنگامہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ دونوں ہی ایوانوں میں اپوزیشن لیڈران طلبا پر ہوئی پولیس بربریت سے متعلق امت شاہ کا جواب چاہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آج صبح جب دونوں ایوانوں کی کارروائی شروع ہوئی تو کچھ ہی دیر بعد 12 بجے تک کے لیے ملتوی کرنی پڑی۔ جب لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کارروائی 12 بجے دوبارہ شروع ہوئی، تو پھر ہنگامہ والے حالات دیکھنے کو ملے۔ لوک سبھا میں چیئر پر دلیپ سیکیا موجود تھے۔ انھوں نے ایوان کو جانکاری دی کہ اسپیکر نے تحریک التوا کے کسی بھی نوٹس کو اجازت نہیں دی ہے۔ یہ سنتے ہی لوک سبھا میں ہنگامہ شروع ہو گیا۔Both Houses of #Parliament started at 11am and within minutes adjourned till 12pm as Opposition MPs protested police action on student protestors and asked for accountability from Amit Shah!Meanwhile, in #LokSabha, Govt has listed introduction AND passing of Public Examination… pic.twitter.com/KNxW0egy49— Maadhyam (@maadhyam_engage) July 27, 2026لوک سبھا میں جب اینٹی پیپر لیک بل پیش کیا جانا تھا، تو پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے اپنی بات رکھتے ہوئے کہا کہ ’’لوک سبھا میں پیپر لیک روکنے کے لیے اتنا اہم بل لے کر آ رہے ہیں، اپوزیشن اس پر بحث میں شامل ہو۔‘‘ انھوں نے کانگریس سمیت سبھی اپوزیشن پارٹیوں سے اس بل پر بحث میں شامل ہونے کی گزارش کی، لیکن بل پیش ہوتے ہی ہنگامہ کی وجہ سے ایوان کی کارروائی ملتوی کرنی پڑی۔#BREAKING | राज्यसभा की कार्यवाही दोपहर 2 बजे तक के लिए स्थगित#MonsoonSession #RajyaSabha #ParliamentSession #HindiNews #ABPNews pic.twitter.com/tTmCywMrhg— ABP News (@ABPNews) July 27, 2026راجیہ سبھا میں بھی کچھ ایسے ہی حالات دیکھنے کو ملے۔ کانگریس اراکین پارلیمنٹ نے ایوان بالا کی کارروائی شروع ہوتے ہی مظاہرین طلبا پر لاٹھی چارج کا معاملہ اٹھایا۔ کانگریس کی طرف سے ڈپٹی لیڈر پرمود تیواری نے یہ معاملہ اٹھاتے ہوئے وزیر داخلہ امت شاہ سے جوابدہی طے کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس معاملہ میں اپوزیشن اور برسراقتدار طبقہ کے لیڈران ایک دوسرے کو نشانہ بناتے ہوئے نظر آئے۔ نتیجۂ کار ہنگامہ بڑھا اور راجیہ سبھا کی کارروائی بھی 2 بجے تک کے لیے ملتوی کر دی گئی۔