ساحل پر بیٹھے لوگوں کو موت چُھو کر گزر گئی، ہوشربا ویڈیو

Wait 5 sec.

فلوریڈا : امریکی نیوی کے ایئر شو کے موقع پر جنگی طیارے بلیو اینجلز کی نچلی پرواز نے ساحل پر بیٹھے لوگوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کر دیا، متعلقہ ادارے نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔یو ایس نیوی نے اپنے مشہور فضائی کرتب دکھانے والے اسکواڈرن بلیو اینجلز کے ایک جنگی طیارے کی غیر معمولی طور پر نچلی پرواز کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد معاملہ توجہ کا مرکز بن گیا۔رپورٹ کے مطابق واقعہ امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر پینساکولا میں منعقدہ ‘Breakfast with the Blues’ تقریب کے دوران پیش آیا، جو مقامی ایئر شو کی تیاریوں کا حصہ تھی۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بوئنگ ایف اے جنگی طیارہ انتہائی نچلی پرواز کرتے ہوئے ساحل پر موجود تماشائیوں کے قریب سے گزرا۔https://urdu.arynews.tv/wp-content/uploads/2026/07/ٗص.mp4طیارے کی تیز رفتاری اور طاقتور فضائی دباؤ کے باعث ساحل پر لگے خیمے، تولیے اور دیگر ہلکی اشیا ہوا میں اڑ گئیں، جبکہ متعدد افراد خوفزدہ ہوکر جان بچانے کیلیے بھاگ کھڑے ہوئے۔اگرچہ اس واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی، تاہم امریکی بحریہ نے تصدیق کی ہے کہ واقعے کا حفاظتی لحاظ سے جائزہ لینا شروع کر دیا گیا ہے تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ پرواز کے دوران تمام حفاظتی اصولوں پر عمل درآمد کیا گیا تھا یا نہیں۔دوسری جانب امریکی بحریہ کے سیکریٹری ہنگ کاؤ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ فی الحال کسی اہلکار کو معطل یا اس کے خلاف تادیبی کارروائی نہیں کی جا رہی، البتہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ضرورت پڑنے پر مزید اقدامات کیے جائیں گے۔واقعے کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد عوامی ردعمل بھی تقسیم دکھائی دیا۔ بعض افراد نے اسے بلیو اینجلز کی شاندار مہارت کا مظاہرہ قرار دیا، جبکہ دیگر نے اتنی نچلی پرواز کو تماشائیوں کی سلامتی کے لیے خطرناک قرار دیتے ہوئے اس پر تشویش کا اظہار کیا۔