انڈیا کا دارالحکومت دہلی کئی دنوں سے احتجاجی مظاہروں کی لپیٹ میں ہے۔ گذشتہ روز دہلی کے قلب میں واقع جنتر منتر پر جاری احتجاج میں شامل دسیوں ہزار لوگوں نے پارلیمنٹ کی جانب مارچ کیا، جسے قابو میں کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے لاٹھیوں، ڈنڈوں کا استعمال کیا گیا اور آنسو گیس کے شیل فائر کیے گئے۔