ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز پر چار جہاز روک دیے گئے ہیں۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب کا دعویٰ ہے کہ چار جہاز کو وارننگ دے کر آگے بڑھنے سے روک دیا گیا ہے۔آئی آر جی سی کا کہنا ہے کہ جو بھی بحری جہاز غیر منظور شدہ راستوں کا استعمال کرتے ہوئے آبنائے ہرمز کو عبور کرنے کی کوشش کرے گا اسے طاقتور ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔واضح رہے کہ چند روز قبل بھی پاسداران انقلاب کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ امریکی فوج کی معاونت اور رہنمائی میں آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کرنے والے چار جہازوں کو میزائل اور ڈرون کارروائی کے دوران روک دیا گیا ہے۔یہ پڑھیں: ٹرمپ کا آبنائے ہرمز میں نقصان کا ازالہ منجمد ایرانی فنڈز سے کرنے کا اعلانپاسداران انقلاب کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ فورس نے جہازوں کے مالکان کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس اس علاقے سے گزرنے کے حوالے سے دی گئی ہدایات کی پابندی کریں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آبنائے ہرمز میں ہونے والے نقصانات کا ازالہ ایران کے منجمد فنڈز سے کرنے کا اعلان کیا تھا۔ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ تجارتی جہازوں کے نقصانات ایران کے منجمد فنڈز سے پورے کیے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز پر جہازوں کو پہنچنے والا نقصان بہت زیادہ ہو سکتا ہے، ایران کے پیسوں سے ادائیگی ہی منصفانہ راستہ ہے۔