ایران نے امریکا کے متعدد جنگی طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ کر دیا

Wait 5 sec.

تہران (25 جولائی 2026): ایرانی پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی) نے حالیہ جوابی کارروائیوں میں امریکا کے متعدد جنگی طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ کر دیا۔ایرانی خبر رساں ایجنسی ’تسنیم‘ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں ترجمان آئی آر جی سی نے کہا ہے کہ ایرانی حملوں میں خطے بھر کے اڈوں پر گراؤنڈ پر موجود امریکی طیارے تباہ ہوگئے۔ترجمان نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ 17 جاسوس و حملہ آور ڈرون، ہینگر کے اندر موجود 1 ایف 15 لڑاکا طیارہ، 1 پی 8 طیارہ، 1 سی 17 ٹرانسپورٹ طیارہ اور 8 ری فیولنگ طیارے بھی تباہ کر دیے گئے ہیں۔