واشنگٹن (25 جولائی 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کے روز فوج کو ایران میں کوئی نیا حملہ نہ کرنے کا حکم دیا، جس سے دو ہفتے سے جاری روزانہ کے حملوں کا سلسلہ ٹوٹ گیا۔یہ دعویٰ امریکی خبر رساں ادارے ایگزیوس نے اپنی حالیہ رپورٹ میں کیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ حکم پچھلے 13 دنوں تک روزانہ حملوں کی منظوری دینے کے بعد سامنے آیا، تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ ان کا یہ حکم عارضی اقدام ہے یا یہ وقفہ جاری رہے گا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ دوبارہ حملوں کا حکم دیتے ہیں، تو امریکی فوج نسبتاً کم نوٹس پر متحرک ہو سکتی ہے، فوج اب بھی بڑے پیمانے پر جنگی کارروائیوں کی طرف ممکنہ واپسی کیلیے منصوبہ بندی کر رہی ہے۔وائٹ ہاؤس نے اس حوالے سے تبصرہ کرنے کی درخواست پر کوئی جواب نہیں دیا۔