ایک سالہ ملٹی پل انٹری عمرہ ویزا ! اہلیت جاننے اور اپلائی کرنے کا طریقہ سامنے آگیا

Wait 5 sec.

دبئی : سعودی عرب کے ایک سالہ ملٹی پل انٹری عمرہ ویزا کے لیے اہلیت جاننے اور اپلائی کرنے کا طریقہ سامنے آگیا۔تفصیلات کے مطابق وزارتِ حج و عمرہ سعودی عرب نے زائرین کے لیے سفر مزید آسان بنانے کے لیے ایک نیا ملٹی پل انٹری عمرہ ویزا متعارف کرایا، اس ویزے کے ذریعے دنیا بھر کے مسلمان، بشمول متحدہ عرب امارات کے رہائشی، پورا سال بار بار نئے ویزا کے حصول کے بغیر متعدد بار عمرہ کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔نئے ملٹی پل انٹری عمرہ ویزا کی خصوصیاتیہ ویزا اجراء کی تاریخ سے 365 دن (ایک سال) کے لیے کارآمد ہوگا ، اس ویزے پر زائرین ویزا کی مدت کے دوران ایک سے زائد بار سعودی عرب میں داخل ہو سکتے ہیں۔اس ویزے کے تحت مجموعی طور پر زیادہ سے زیادہ 90 دن تک قیام کیا جا سکتا ہے جبکہ یہ تمام قومیتوں کے مسلمان اس کے لیے اہل ہیں تاہم یہ ویزا سالانہ حج سیزن کے دوران کارآمد نہیں ہوگا۔اپلائی کرنے کا طریقہاس ویزے کا حصول اور سفر کا طریقہ کار نسک پلیٹ فارم کے ساتھ منسلک ہے ، جس کے لئے درخواست گزاروں کو سب سے پہلے ‘نسک’ پلیٹ فارم کے ذریعے منظور شدہ فراہم کنندہ سے معیاری ، پریمیم یا لگژری پیکیج میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔پیکیج کی خریداری کے بعد، سفر کی کفالت کرنے والی منظور شدہ عمرہ ایجنسی ویزا پروسیسنگ مکمل کرتی ہے اور سفر سے پہلے نسک ایپ کے ذریعے لازمی طور پر عمرہ پرمٹ حاصل کرنا ہوگا۔ہر بار روانگی کے بعد ویزا عارضی طور پر غیر فعال ہو جاتا ہے، اور اگلے دورے کے لیے شرائط پوری کرنے پر دوبارہ فعال ہو جاتا ہے۔درکار دستاویزاتویزا درخواست کے لیے جو دستاویزات ضروری ہیں، ان میں کم از کم 6 ماہ تک کارآمد پاسپورٹ، سفید پس منظر کے ساتھ حالیہ پاسپورٹ سائز رنگین تصویر، یو اے ای کے رہائشیوں کے لیے ایمریٹس آئی ڈی اور ریزیڈنس ویزا کی کاپی، تصدیق شدہ واپسی یا آگے کے سفر کی فلائٹ ٹکٹ، ہوٹل ریزرویشن یا رہائش کا تصدیق شدہ ثبوت اور سفر کی تاریخوں اور شیڈول شامل ہیں۔ویزا اور پیکیجز کی لاگتاسٹینڈرڈ پیکیجز کے تحت رہائش، انشورنس، ٹرانسپورٹ اور ویزا فیس سمیت یہ پیکیجز عام طور پر 2,000 سے 2,684 درہم کے درمیان ہوتے ہیں۔لگژری پیکیجز کے تحت بہتر ہوٹلوں اور پریمیم سروسز والے پیکیجز کی قیمت 5,000 سے 7,000 درہم تک ہو سکتی ہے۔یو اے ای کے رہائشیوں کے لیے اکیلے ویزا کی قیمت عام طور پر 300 سے 600 درہم کے درمیان ہوتی ہے۔