لندن : عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت 95 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی ، جو جون کے آغاز کے بعد سب سے بلند ترین سطح ہے۔ایران امریکا جنگ کے باعث امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کے بعد بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اچانک اور نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہےعالمی بینچ مارک برینٹ کروڈ اور امریکی کروڈ دونوں کی قیمتوں میں 4 فیصد سے زائد کا بڑا اچھال دیکھا گیا ہے۔جس کے بعد بین الاقوامی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت میں 4.39 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 95 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔امریکی مارکیٹ میں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت بھی 4.65 فیصد بڑھ گئی ہے، اور مارکیٹ میں اس کی ٹریڈنگ 88.26 ڈالر فی بیرل پر ہو رہی ہے۔معاشی ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اس اچانک اضافے سے دنیا بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ ہے، جس کے براہِ راست اثرات پاکستان سمیت تمام درآمد کنندہ ممالک کی معیشت اور افراطِ زرپر پڑ سکتے ہیں۔