چینی، روسی صدور نے ایران کو ہتھیار نہ دینے کی یقین دہانی کروائی ہے: ٹرمپ کا دعویٰ

Wait 5 sec.

واشنگٹن (24 جولائی 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ چین اور روس ایران کو ہتھیار فراہم یا فروخت نہیں کریں گے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کرتے ہوئے بتایا کہ چینی صدر شی جن پنگ نے بیجنگ میں ملاقات کے دوران مجھ بتایا کہ وہ کسی صورت ایران کو ہتھیار فراہم یا فروخت نہیں کریں گے، ان کے اس بیان کا اطلاق چینی کمپنیوں پر بھی ہوتا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ باہمی تعلقات کی بنیاد پر چینی صدر کی بات پر یقین رکھتا ہوں، میں بھی شی جن پنگ کیلیے بڑے اقدامات کر رہا ہوں۔ولادیمیر پیوٹن کے حوالے سے امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ روسی صدر نے بھی کہا ہے کہ وہ ایران کو ہتھیار فروخت نہیں کریں گے، یوکرین جنگ کے باوجود یوکرینی زیلنسکی کی طرح پیوٹن سے تعلقات برقرار ہیں، ہم یوکرین کو براہِ راست ہتھیار نہیں بیچتے بلکہ نیٹو ممالک کو فروخت کرتے ہیں، نیٹو ممالک ہتھیاروں کی پوری قیمت ادا کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہتھیار بعد میں تقسیم کیسے ہوتے ہیں یہ مجھے علم نہیں ہے، چین یا روس ایران کو ہتھیار فراہم کریں تو یہ ان کے اپنے مفاد میں نہیں ہوگا۔