لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد اور کانگریس رہنما راہل گاندھی مسلسل مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کے مطالبے پر اڑے ہوئے ہیں۔ جمعرات کی صبح وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے پیپر لیک کے تمام معاملات کے فوری تصفیے کے لیے فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کے اعلان کے بعد راہل گاندھی نے ایک بار پھر اپنے مطالبات دہرائے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے اعلان کے بعد راہل گاندھی نے ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’آپ ہی نے ہمارے نوجوانوں کے مستقبل کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔ آپ نے نہ صرف ہمارے تعلیمی نظام پر مکمل قبضہ ہونے اور اسے تباہ ہونے دیا، بلکہ اسے بڑھاوا بھی دیا اور اس کے ذمہ دار ہر شخص کو تحفظ فراہم کیا۔‘‘You are the one who has harmed the future of our youth the most. You allowed and encouraged the total capture and destruction of our education system - and protected every person responsible for it.The students’ demands are clear:1. Sack Dharmendra Pradhan.2. Apologise to… https://t.co/0MK4wPMNiK— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) July 23, 2026راہل گاندھی نے اپنی ’ایکس‘ پوسٹ میں مزید لکھا کہ ’’طلبہ کے مطالبات بالکل واضح ہیں: دھرمیندر پردھان کو عہدے سے ہٹائیں۔ طلبہ سے معافی مانگیں اور طلبہ کے خلاف تشدد کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں۔‘‘ ایک دیگر ’ایکس‘ پوسٹ میں راہل گاندھی نے کہا کہ ’’آج ہر طالب علم کہہ رہا ہے، پولسی والے کہہ رہے ہیں، پورا ملک کہہ رہا ہے کہ مودی حکومت کو جانا پڑے گا۔ حزب اختلاف کے قائد کے طور پر میری ذمہ داری ہر ہندوستانی کی آواز بننا ہے اور اس کے لیے ہر قیمت چھوٹی ہے۔‘‘Nothing is more important than the welfare and future of our youth!We have decided to set up fast-track courts to ensure swift and stringent punishment for those involved in paper leaks. Have directed the concerned authorities and officials to take all necessary steps in this…— Narendra Modi (@narendramodi) July 23, 2026اس سے قبل نیٹ پیپر لیک کے معاملے پر جاری تنازعہ کے درمیان وزیر اعظم مودی نے جمعرات کو اعلان کیا کہ پیپر لیک کے تمام معاملات میں مجرموں کو جلد از جلد سخت سزا دینے اور مقدمات کے فوری تصفیے کے لیے فاسٹ ٹریک عدالتیں قام کی جائیں گی۔ انہوں نے ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’ملک کے نوجوانوں کا مفاد اور ان کا مستقبل ہماری اولین ترجیح ہے۔ پیپر لیک کے تمام معاملات میں مجرموں کو جلد از جلد سخت سزا دینے اور مقدمات کے فوری تصفیے کے لیے فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کی جائیں گی۔ اس سلسلے میں ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ متعلقہ محکمہ ضروری کارروائی کو یقینی بنائے۔‘‘نوجوانوں کے مستقبل سے کھلواڑ برداشت نہیں، پیپر لیک معاملات کے لیے فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کی جائیں گی: وزیر اعظم مودیوزیر اعظم مودی نے اپنی ’ایکس‘ پوسٹ میں مزید لکھا کہ ’’طلبہ کے مفادات کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے لیے جانے والے فیصلوں کے سلسلے میں یہ ایک اہم قدم ہے۔ نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کرنے والے کسی بھی شخص کو بخشا نہیں جائے گا۔‘‘