گجرات میں ہلاکت خیز بارش، 50 سے زائد اموات، 40 ہزار افراد کا ریسکیو، بجلی ٹھپ

Wait 5 sec.

گجرات میں گزشتہ 4 دنوں سے جاری موسلادھار بارش نے معمولات زندگی کو پوری طرح درہم برہم کر دیا ہے۔ مسلسل بارش اور سیلاب جیسے حالات کے باعث ریاست کے کئی اضلاع کو سنگین بحران کا سامنا ہے۔ شدید بارش کے باعث اب تک 50 سے زیادہ لوگوں کی موت ہو چکی ہے اور ہزاروں لوگوں کو ریسکیو کر محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا ہے۔ انتظامیہ کی ٹیمیں مسلسل راحت رسانی کے کام میں مصروف ہیں۔#WATCH | गुजरार के 10 जिलों पर बारिश-बाढ़ का प्रहार !@aparna_journo | https://t.co/smwhXUROiK#Monsoon #Rain #Flood #Waterlogging #Ahemdabad #Gujarat pic.twitter.com/KdcEJLaHAx— ABP News (@ABPNews) July 27, 2026انتظامیہ کے مطابق شدید بارش کے باعث ریاست بھر میں 40,000 سے زیادہ لوگوں کو احتیاطاً محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے، جبکہ 7,000 سے زیادہ لوگوں کو راحت اور بچاؤ مہم کے تحت بحفاظت نکالا گیا ہے۔ این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں مسلسل متاثرہ علاقوں میں راحت رسانی کے کام میں مصروف ہیں۔بارش سے سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں نوساری اور ولساڈ شامل ہیں۔ نوساری میں 22 لوگوں اور ولساڈ میں 7 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ ریاست کے دیگر اضلاع میں بھی بارش سے متعلق حادثات میں کئی لوگوں کی جان گئی ہے۔ مسلسل بارش کے باعث ریاست بھر میں تقریباً 8,000 سے زیادہ بجلی کے کھمبے بھی متاثر ہوئے ہیں، جس سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہے۔ علاوہ ازیں 650 سے زیادہ سڑکیں بند ہونے سے آمد و رفت متاثر ہوئی ہے اور لوگوں کو نقل و حرکت میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔#BreakingNews | गुजरात के वलसाड में बाढ़ का कहर, बाढ़ के बच फंसे बच्चे का रेस्क्यू#GujratFloods | #ValsadFloods | #RescueOperation | #LatestNews | @karunashankar pic.twitter.com/IzseGxCVV6— TV9 Bharatvarsh (@TV9Bharatvarsh) July 27, 2026انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کئی نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے سیلاب جیسے حالات بنے ہوئے ہیں۔ راحت اور بچاؤ مہم مسلسل جاری ہے اور متاثرہ لوگوں تک کھانا، پینے کا پانی اور دیگر ضروری سہولیات پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ محکمۂ موسمیات نے لوگوں سے مستعد رہنے اور انتظامیہ کی جانب سے جاری ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔