پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں ہونے والے ریاستی اسمبلی کے انتخابات کے پہلے مرحلے میں آج (27 جولائی) میرپور ڈویژن کی 13 نشستوں کے لیے پولنگ کا آغاز ہو چکا ہے۔ دوسری جانب کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے مظفر آباد کی جانب لانگ مارچ کیا جا رہا ہے۔