ایران نے 30 دنوں کا وعدہ پورا کیا، امریکا منجمد اثاثے جاری نہ کر سکا، اسماعیل بقائی

Wait 5 sec.

تہران (27 جولائی 2026): اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران نے 30 دنوں کا وعدہ پورا کیا جب کہ ایم او یو کے مطابق امریکا منجمد اثاثے جاری نہ کر سکا۔ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے آسٹریا کے نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے ساتھ پیغامات کا فعال طور پر تبادلہ کیا جا رہا ہے، پاکستان اور قطر ثالث کے طور پر تہران اور واشنگٹن کے درمیان پیغامات کا تبادلہ کر رہے ہیں۔اسماعیل بقائی نے کہا حملے کے دوران تہران کی اوّلین ترجیح اپنی خودمختاری کا دفاع ہے، انھوں نے بتایا کہ ایران نے 30 دنوں میں آبنائے ہرمز سے محفوظ گزرنے کی یقین دہانی کا وعدہ پورا کر دیا ہے۔ایران پر حملے روکنے کے اعلان کے بعد خام تیل کی قیمتوں کمیترجمان نے کہا امریکا نے ڈیڈ لائن ختم ہونے سے پہلے ہی جہاز رانی واقعات کو بہانہ بنا کر حملے شروع کر دیے، اس طرح ایک سال میں تیسری مرتبہ مذاکرات کے دوران حملوں سے ایران کی سفارت کاری کو دھوکا دیا گیا۔انھوں نے کہا کہ امریکا مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) کے تحت ایران کے منجمد اثاثے جاری کرنے میں ناکام رہا ہے۔واضح رہے کہ ایران پر قریب دو ہفتے سے جاری حملوں کا سلسلہ رک گیا ہے، امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نے ایران پر مزید حملوں کی منظوری نہیں دی۔ یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا جب امریکی حکام نے پیٹریاٹ دفاعی میزائلوں کے ذخائر میں کمی اور خلیج فارس میں امریکا کے عرب اتحادیوں کے دور ہونے کے خدشات پر تشویش کا اظہار کیا۔