دبئی جانے والے مسافروں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی

Wait 5 sec.

دبئی : دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدید بایومیٹرک ٹیکنالوجی کے ذریعے سفر کو مزید آسان بنا دیا گیا، اب مسافر کئی مراحل پر پاسپورٹ نکالے بغیر ہی امیگریشن سے گزر سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق دنیا کے مصروف ترین دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے گرمیوں کے سیزن میں مسافروں کے شدید رش سے نمٹنے اور امیگریشن کے عمل کو تیز ترین بنانے کے لیے ایک جدید ڈیجیٹل فیچر متعارف کروا دیا ہے۔دبئی ایئرپورٹس نے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریزیڈنسی اینڈ فارن افیئر کے تعاون سے "اسمارٹ گیٹس ایلیجیبلٹی پری چیک” سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔اس جدید نظام کا مقصد امیگریشن کے عمل کو تیز، آسان اور بغیر رکاوٹ کے بنانا ہے، تاکہ مسافروں کو کم وقت میں بہتر سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔اس نئی ڈیجیٹل سروس کے ذریعے دبئی آنے اور جانے والے مسافر اب امیگریشن کاؤنٹر تک پہنچنے سے پہلے ہی فوری طور پر یہ جان سکتے ہیں کہ آیا وہ ایئرپورٹ کے بائیومیٹرک اسمارٹ گیٹس استعمال کرنے کے اہل ہیں یا نہیں۔اگر مسافر اہل ہوں تو وہ دستی کاؤنٹرز کی لمبی لائنوں کو بائی پاس کر کے سیدھے اسمارٹ گیٹ پر جا سکتے ہیں، جہاں چہرہ اسکین کروا کر چند سیکنڈز میں امیگریشن کا عمل مکمل ہو جاتا ہے۔سروس استعمال کرنے کا طریقہ کاراس سروس کو استعمال کرنا انتہائی آسان ہے اور اس کے لیے کسی الگ ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنے کی ضرورت نہیں، مسافر اپنے اسمارٹ فون پر دبئی ایئرپورٹ کا پورٹل dxb.pocketflights.com اوپن کریں یا ایئرپورٹ ٹرمینلز پر لگے خصوصی QR کوڈز کو اسکین کریں۔وہاں موجود "Smart Gates PreCheck” کا آپشن منتخب کریں، اپنے موبائل کیمرے کے ذریعے پاسپورٹ کا تصویر والا صفحہ اسکین کریں اور چند ہی سیکنڈز میں سسٹم مسافر کو بتا دے گا کہ وہ اسمارٹ گیٹ استعمال کر سکتا ہے یا نہیں۔دبئی ایئرپورٹ پر آرٹیفیشل انٹیلیجنس ( اور چہرے کی شناخت کے جدید نظام کی بدولت امیگریشن کا اوسط وقت جو پہلے 12.5 سیکنڈز تھا، اب گھٹ کر صرف 3.4 سیکنڈز رہ گیا ہے۔یہ سروس متحدہ عرب امارات اور خلیجی ممالک کے شہریوں، وہاں کے رہائشیوں ، ویزا آن ارائیول اور شینگن ممالک کے مسافروں کے لیے دستیاب ہے۔واضح رہے کہ سال 2026 کی صرف پہلی چھماہی میں 90 لاکھ سے زائد مسافر اسمارٹ گیٹس کا استعمال کر چکے ہیں۔گرمیوں کے اس سیزن میں دبئی ایئرپورٹ پر روزانہ 2 لاکھ 65 ہزار سے زائد مسافروں کی آمد و رفت متوقع ہے، جس کے لیے یہ نیا سسٹم گیم چینجر ثابت ہو رہا ہے۔