واشنگٹن: سکھ فار جسٹس نے بھارتی طلبہ تحریک کیلئے 10 لاکھ ڈالر مختص کرنے کا اعلان کر دیا۔گرپتونت سنگھ نے بھارت کی کاکروچ جنتا پارٹی کیلئے 10 لاکھ ڈالرز مختص کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ رقم اس شرط پر دی جائے گی کہ طلبہ احتجاج جاری رکھیں۔گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ کاکروچ جنتا پارٹی اپنا احتجاج جاری رکھے اور بھارتی حکومت سےمذاکرات نہ کرے، ایس ایف جے15اگست کو بھارت کےیومِ آزادی کی تقریبات کیخلاف احتجاج کرے گی۔بھارتی نوجوانوں کی تنظیم کاکروچ جنتا پارٹی اس وقت مودی سرکار کیخلاف سراپا احتجاج ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی کے ہزاروں طلبہ تعلیمی اصلاحات اور امت شاہ کے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔راہول گاندھی کو گرفتاری کے بعد زمین پر گھسیٹ کر لے جایا گیا، کانگریس نے ویڈیو جاری کر دیپریانکا گاندھیکانگریس جنرل سکریٹری اور رکن پارلیمنٹ پریانکا گاندھی واڈرا نے مودی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔کانگریس جنرل سکریٹری اور رکن پارلیمنٹ پریانکا گاندھی واڈرا نے مودی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ اپوزیشن کو نہ تو پارلیمنٹ میں طلبہ کے مسائل پر بات کرنے دی جاتی ہے اور نہ ہی جمہوری انداز میں احتجاج کی اجازت ملتی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ کانگریس ملک کے نوجوانوں اور طلبہ کے روشن مستقبل اور ان کے حقوق کی حفاظت کے لیے آواز اٹھاتی رہے گی۔پی ایم ہاؤس کے قریب طلبہ پر پولیس کارروائی کے خلاف احتجاج کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے کہا کہ طلبہ کے ساتھ ہونے والا سلوک انتہائی ناپسندیدہ ہے۔