ہمیں دشمن پر ذرہ برابر بھی بھروسہ نہیں ہے: ایرانی آرمی چیف

Wait 5 sec.

تہران (22 جولائی 2026): ایرانی آرمی چیف میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ ہمیں دشمن (امریکا اور اسرائیل) پر ذرہ برابر بھی بھروسہ نہیں ہے۔ایرانی سرکاری میڈیا رپورٹس کے مطابق میجر جنرل امیر حاتمی نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ ہمیں معلوم تھا کہ دشمن معاہدے کی پاسداری نہیں کرے گا، ہمیں یہ بھی معلوم تھا کہ دشمن حماقت کا ارتکاب کرے گا۔یہ بھی پڑھیں: ’ایران نے فائرنگ کی تو امریکا ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کر دے گا‘ایرانی آرمی چیف نے مزید کہا کہ ہم نے ایک لمحہ بھی ضائع نہیں کیا اور جنگی صلاحیتوں کو بڑھانے کیلیے اقدامات کیے، دشمن نے ایرانی سرزمین پر قدم رکھا تو لاکھوں لوگوں کا سامنا کرنا پڑے گا، ایران کی فوج اور عوام ہر ممکن ذریعے سے دشمن کا مقابلہ کریں گے۔