’ایران نے فائرنگ کی تو امریکا ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کر دے گا‘

Wait 5 sec.

امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو سخت دھمکی دے دی۔ٹروتھ سوشل پر بیان میں صدر ٹرمپ نے لکھا کہ آبنائے ہرمز میں ایران نے فائرنگ کی تو امریکا ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کر دے گا۔انہوں نے کہا کہ تہران کے قریب یا اندر واقع تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا جائے گا،  میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی بھی ہتھیار سے جہاز پر فائرنگ کا جواب دیا جائے گا۔ایران جنگ پر 37.5 ارب ڈالر خرچ ہو چکے، امریکی وزیر جنگایران پر حملےایران جنگ میں دوبارہ شدت آنے کے بعد امریکی فوج نے مسلسل گیارہویں رات ایران پر فضائی حملے کیے، جواب میں ایران نے بھی کویت کے کیمپ دوحہ کو نشانہ بنایا۔ترجمان سینٹکام کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر ایران پر گزشتہ شام سات بجے فضائی حملے شروع کیے گئے، امریکی فوج نے اپنا بیانیہ دہراتے ہوئے کہا کہ ان حملوں کا مقصد آبنائے ہرمز میں ایرانی فوجی صلاحیتوں کو کمزور کرنا ہے۔سینٹکام نے یہ بھی کہا کہ ایران کی دوبارہ ناکہ بندی کے دوران 21 جولائی تک 8 تجارتی جہازوں کا رخ موڑا گیا، اور امریکی فوج نے ایک تجارتی جہاز کو ناکارہ بھی بنایا۔ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق امریکا نے بوشہر کے نواحی علاقوں میں فضائی حملے کیے، کنارک اور سیریک میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، کرمانشاہ اور خوزستان میں بھی دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئیں، حملوں کی وجہ سے تہران کے مشرق اور شمال مشرق میں فضائی دفاعی نظام فعال کیا گیا۔ادھر ایران کی فوج نے مغربی کویت کے کیمپ دوحہ میں امریکی فوجی تنصیبات پر ڈرون حملے کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں، ایرانی فوج نے کہا کہ اس کی افواج نے امریکا کی ’’بار بار جارحیت‘‘ کے جواب میں اڈے پر ’’گولہ بارود کے ڈپو‘‘ اور ’’زمینی فورسز کمانڈ لاجسٹک آلات‘‘ کو نشانہ بنایا۔بیان میں بتایا گیا کہ کیمپ دوحہ خطے میں امریکی اہلکاروں اور ساز و سامان کے لیے ایک اہم معاون مرکز ہے۔