واشنگٹن(27 جولائی 2026): اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے نیویارک کے میئر ظہران ممدانی پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے رواں سال نیویارک میں ہونے والے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ظہران ممدانی کے گرفتار کرنے کے بیان پر ذرا برابر بھی فکر مند نہیں ہیں۔فاکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں نیتن یاہو نے الزام عائد کیا کہ نیویارک کے میئر شہر میں نفرت کو ہوا دے رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ممدانی تمام نیویارک والوں کے میئر ہیں خواہ ان کا تعلق کسی بھی مذہب سے ہو، لیکن وہ ایک گروہ کو دوسرے کے خلاف کھڑا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔اسرائیلی وزیراعظم نے جمعرات کو نیویارک میں پیش آنے والے چاقو حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان واقعات کے بعد وہاں کی یہودی برادری شدید خوف کا شکار ہے۔