’’جین زی کو وزیر بنایا جائے‘‘، مودی حکومت کے اندر سے ہی آواز اٹھ گئی

Wait 5 sec.

نئی دہلی (27 جولائی 2026): جین زی کے لیے مودی حکومت کے اندر سے آواز اٹھ گئی اور مرکزی وزیر نے انہیں وزیر بنانے کا مطالبہ کر دیا۔مودی حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبوری کرنے والی بھارت کی نوجوان نسل (جین زی) کا دنیا میں چرچا ہو رہا ہے۔ ایسے میں مودی حکومت میں شامل مرکزی وزیر بنڈی سنجے کمار کا ایک طنزیہ مطالبہ سامنے آیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مرکزی وزیر بنڈی سنجے کمار نے تلنگانہ کے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر وہ واقعی نوجوان نسل کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں تو صرف بیانات دینے کے بجائے عملی اقدامات کریں اور انہیں وزارتی عہدے سونپیں۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی وزیر بنڈی سنجے نے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی سے کہا کہ اگر آپ کی نیت صاف ہے تو پہلے ایم ایل سیز سے استعفیٰ دلوائیں اور ان کی جگہ جن زی نوجوانوں کو موقع دیں۔بنڈی سنجے نے کہا کہ ریاست میں کئی اہم وزارتیں خالی ہیں، انہٰں نوجوانوں کے حوالے کریں۔ ساتھ ہی انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ "آپ کی نظر میں جین زی سے مراد وی ایچ، کے کے اور کودنڈا رام جیسے قائدین ہیں۔انہوں نے مرکز میں اپوزیشن جماعت پر وار کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کی روایت رہی ہے وہ نوجوانوں کے کوٹہ میں عمر رسیدہ رہنماؤں کو عہدے دیے جاتے ہیں۔ اگر وہ واقعی نوجوان قیادت پر یقین رکھتی ہے تو اسے اپنے دعووں کو عملی شکل دینی چاہیے اور نئی نسل کو حکومت میں فیصلہ سازی کا موقع فراہم کرنا چاہیے۔بھارت کے سب سے بڑے امتحانی اسکینڈل کی مکمل کہانی، پیپر آخر لیک کیسے ہوا؟