’لاکھوں بچوں کے مستقبل کی بربادی کا جشن‘، دھرمیندر پردھان کے استقبال پر راہل گاندھی کا حملہ

Wait 5 sec.

نئی دہلی: لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے سابق مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے پارلیمنٹ میں استقبال پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے ’لاکھوں طلبہ کے مستقبل کی بربادی کا جشن‘ قرار دیا ہے۔ دوسری جانب انڈین یوتھ کانگریس نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپر لیک اور امتحانی بے ضابطگیوں کے خلاف آواز بلند کرنے والے طلبہ اور نوجوانوں کے خلاف بہار اور اتر پردیش میں بڑے پیمانے پر پولیس کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔धर्मेंद्र प्रधान भ्रष्टाचार और भारत की बर्बाद education system के प्रतीक हैं और हमेशा रहेंगे।उसी system ने 26 बच्चों की जान ली, और लाखों युवाओं को सड़कों पर उतरने को मजबूर किया।इस्तीफ़ा भी नैतिकता से नहीं - युवाओं के आक्रोश से डरकर देना पड़ा।और आज उसी व्यक्ति को संसद में… pic.twitter.com/7FnxOj6VfX— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) July 27, 2026خیال رہے کہ پیپر لیک اور مختلف امتحانات میں بے ضابطگیوں کے خلاف جنتر منتر پر طلبہ نے بڑے پیمانے پر احتجاج کیا تھا۔ مظاہرین کے اہم مطالبات میں مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کا استعفیٰ بھی شامل تھا۔ ہفتہ کو پردھان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، جس کے بعد پیر کو وہ پارلیمنٹ پہنچے تو این ڈی اے کے ارکان پارلیمنٹ نے ان کا استقبال کیا اور انہیں روایتی پگڑی پہنائی۔اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے راہل گاندھی نے ایکس پر لکھا کہ دھرمیندر پردھان ’بدعنوانی اور ہندوستان کے تباہ حال تعلیمی نظام کی علامت‘ ہیں۔ ان کے مطابق اسی نظام نے 26 بچوں کی جان لی اور لاکھوں نوجوانوں کو سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور کیا۔देश भर में पेपर लीक और भाजपा के खिलाफ आवाज़ उठाने और भाजपा से जवाबदेही मांगने वाले छात्रों और युवाओं पर पुलिसिया दमन लगातार जारी है।अकेले बिहार और उत्तर प्रदेश में सैकड़ों छात्रों और युवा साथियों पर गंभीर धाराओं में मुकदमे दर्ज किए गए हैं। उन्हें हॉस्टलों और घरों से उठाया जा… pic.twitter.com/rwFmVccSai— Indian Youth Congress (@IYC) July 27, 2026انہوں نے کہا کہ استعفیٰ اخلاقی بنیاد پر نہیں بلکہ نوجوانوں کے غصے کے دباؤ میں دیا گیا، اور آج اسی شخص کو بی جے پی کی جانب سے عزت دی جا رہی ہے۔ راہل گاندھی نے مزید کہا، ’’یہ کوئی اعزاز نہیں بلکہ لاکھوں بچوں کے مستقبل کی بربادی کا جشن ہے۔ ملک کا ہر طالب علم یہ سب دیکھ رہا ہے اور اس میں شامل ہر چہرے کو یاد رکھے گا۔‘‘دوسری جانب انڈین یوتھ کانگریس نے ایکس پر جاری بیان میں الزام لگایا کہ ملک بھر میں پیپر لیک اور بی جے پی حکومت کے خلاف آواز اٹھانے والے طلبہ و نوجوانوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن مسلسل جاری ہے۔ تنظیم کے مطابق صرف بہار اور اتر پردیش میں ہی سینکڑوں طلبہ اور نوجوانوں کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔یوتھ کانگریس نے دعویٰ کیا کہ کئی طلبہ کو ان کے ہاسٹلوں اور گھروں سے حراست میں لیا جا رہا ہے جبکہ متعدد نوجوان اب بھی جیلوں میں بند ہیں۔ تنظیم نے اپنی پوسٹ کے ساتھ بہار اور اتر پردیش کے ان افراد کی ابتدائی فہرستیں بھی جاری کیں جن کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ یہ صرف ان افراد کے نام ہیں جن کی معلومات اب تک موصول ہوئی ہیں، جبکہ اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔یوتھ کانگریس نے یہ بھی کہا کہ اگر کسی طالب علم یا نوجوان کو سوشل میڈیا پوسٹ، پُرامن احتجاج یا طلبہ تحریک میں شرکت کی وجہ سے پولیس کی جانب سے ہراساں کیا جا رہا ہے، دھمکیاں دی جا رہی ہیں یا اس کا کوئی ساتھی گرفتار ہے تو وہ تنظیم کی #SOSCKGLegal ہیلپ لائن سے رابطہ کرے۔