ایران کا یوکرین کو بحری جہاز پر حملے کا جواب دینے کا اعلان

Wait 5 sec.

تہران (26 جولائی 2026): ایران نے بحیرہ کیسپین میں بحری جہاز پر یوکرین کی جانب سے کیے گئے حملے کا جواب دینے کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایرانی تجارتی جہاز پر یوکرین کا حملہ بغیر جواب کے نہیں رہ سکتا۔واضح رہے کہ بحیرہ کیسپین میں ہونے والے اس حملے کے نتیجے میں ایک دھماکا ہوا، جس میں ایک ملاح ہلاک اور دوسرا زخمی ہوا تھا۔یہ بھی پڑھیں: یوکرین نے بحیرہ کیسپیئن میں ایرانی تجارتی جہاز پر حملہ کر دیاعباس عراقچی نے مذکورہ بیان یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کاجا کالس اور روسی ہم منصب سیرگے لارروف کے ساتھ ٹیلی فونک رابطوں کے دوران دیا۔روسی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والے ایک بیان میں سیرگے لارروف نے اس حملے میں ایک ملاح کی ہلاکت پر تعزیت کا اظہار کیا۔روسی وزیر خارجہ نے بتایا کہ عباس عراقچی نے روسی خطے Astrakhan کے مقامی حکام کا شکریہ ادا کیا جہاں سے اس جہاز نے اپنا سفر شروع کیا تھا، اور عملے کی مدد کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ عباس عراقچی نے سیرگے لاوروف کو مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کو کم کرنے کے مقصد سے جاری سفارتی کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔