پنجاب کے شہر ترن تارن میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔نیوز پورٹل ’آج تک‘ مین شائع خبر کے مطابق ایک کار میں سوار دو نوجوانوں نے دوسری کار میں سوار تین نوجوانوں پر فائرنگ کی۔ ایک نوجوان جاں بحق اور دو شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کا علاج جاری ہے۔ایس پی ہیڈ کوارٹر، ترن تارن نے بتایا کہ کھیمکرن پولیس اسٹیشن کو واقعے کی اطلاع ملی۔ اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور دو گاڑیاں برآمد کرلیں۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ایک کار میں سوار دو نوجوانوں نے دوسری کار میں سوار تین نوجوانوں پر فائرنگ کی تھی۔#WATCH | Tarn Taran, Punjab: Sukhninder Singh, SP Headquarters, Tarn Taran, says, "Information was received at Khem Karan PS. Police visited the spot and found two vehicles at the spot. In preliminary investigation it was found that two youth in one of the cars opened fire on… pic.twitter.com/K3gsMYqGKQ— ANI (@ANI) October 28, 2026فائرنگ سے زخمی ہونے والے گرسیوک سنگھ کی علاج کے دوران موت ہو گئی۔ دیگر دو نوجوانوں کی حالت تشویشناک ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔ پولیس نے دو ملزموں کی شناخت منجیت سنگھ اور اس کے بھائی سندیپ سنگھ کے طور پر کی ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں واقعے کے پیچھے کسی گینگسٹر یا بھتہ خوری کا زاویہ سامنے نہیں آیا ہے۔