ڈاکٹر عمران شریف کون ہیں، کیا وہ کیلیفورنیا کے شہر ایناہائم کے میئر منتخب ہو جائیں گے؟

Wait 5 sec.

کیلیفورنیا: امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر ایناہائم میں میئر کے انتخاب کے لیے انتخابی سرگرمیاں جاری ہیں۔ شہر میں 3 نومبر 2026 کو ہونے والے انتخابات میں ڈاکٹر عمران شریف بھی میئر کے عہدے کے لیے امیدوار ہیں۔ایناہائم کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری امیدواروں کی حتمی فہرست کے مطابق ڈاکٹر عمران شریف کے علاوہ موجودہ میئر ایشلی ایٹکن اور الفریڈو روڈریگز بھی اس انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔ڈاکٹر عمران شریف معالج اور کاروباری شخصیت ہیں۔ ان کی انتخابی مہم کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق وہ پھیپھڑوں کے امراض، انتہائی نگہداشت، سلیپ میڈیسن اور انٹرنل میڈیسن میں مہارت رکھتے ہیں۔ وہ ہیلپ یو سلیپ سینٹر کے مالک اور میڈیکل ڈائریکٹر ہیں اور جنوبی کیلیفورنیا کے مختلف اسپتالوں میں 15 سال سے زائد عرصے تک مریضوں کی دیکھ بھال سے وابستہ رہے ہیں۔ انہوں نے 1991 میں طب کی ڈگری حاصل کی اور انٹرنل میڈیسن کے امریکی بورڈ سے نیند کی طب میں سند یافتہ ہیں۔ڈاکٹر عمران شریف فلاحی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیتے ہیں۔ ان کی انتخابی مہم کی ویب سائٹ کے مطابق وہ غیر منافع بخش تنظیم پاکستان میری جان کے بانی اور صدر ہیں، جب کہ شائن ہیومینٹی کے مشیر بھی ہیں۔ایران میں جونقان کے میئر قاتلانہ حملے میں جاں بحقڈاکٹر عمران شریف اپنی انتخابی مہم میں ایناہائم کو محفوظ، خوشحال اور ترقی یافتہ شہر بنانے، مقامی کاروبار کو فروغ دینے، خاندانوں کے لیے رہائش کو زیادہ قابلِ استطاعت بنانے اور شہری انتظامیہ میں شفافیت و جواب دہی یقینی بنانے پر زور دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ شہری حکومت پر عوام کا اعتماد بحال کرنا اور شہر کے تمام علاقوں کے رہائشیوں کی ضروریات کو یکساں اہمیت دینا ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔ڈاکٹر عمران شریف کو مختلف کمیونٹیز، کاروباری اور سماجی حلقوں کی حمایت حاصل ہے، انھوں نے ایک بیان میں کہا ہم ایناہائم کو محفوظ، خوش حال اور ترقی یافتہ شہر بنانا چاہتے ہیں، تمام کمیونٹیز کو ساتھ لے کر چلنے کے خواہاں ہیں۔ایناہائم کے ووٹرز 3 نومبر کو اپنے شہر کی آئندہ چار سالہ قیادت کا انتخاب کریں گے۔