بہار کے بیگوسرائے ضلع میں گنگا کی معاون ندی ڈھاب میں لوگوں سے بھری ایک کشتی پلٹ گئی۔ اس حادثہ میں 2 افراد لاپتہ ہو گئے، جبکہ 4 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کشتی پر تقریباً 20 افراد سوار تھے، جو دیارہ علاقے سے پرول کی کاشت کر کے واپس لوٹ رہے تھے۔ حادثے کے بعد تقریباً 18 افراد تیر کر کسی طرح ندی سے باہر نکلنے میں کامیاب رہے۔ گزشتہ شام پیش آئے اس حادثہ سے متعلق کچھ میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ کشتی پر 25 سے 30 افراد سوار تھے۔CR|#BreakingNews: बेगूसराय में गंगा नदी में नाव पलटीनाव पर सवार थे 25 से 30 लोग2 लोग लापता, 4 लोग अस्पताल में भर्ती Watch : https://t.co/IdUB1ITdFl#Begusarai #BoatAccident #GangaRiver #Bharat24Digital @BegusaraiPolice @bihar_police pic.twitter.com/lTezsdZBPl— Bharat 24 - Vision Of New India (@Bharat24Liv) October 29, 2026یہ حادثہ بچھواڑہ تھانہ علاقہ کے چمتھا رجولی گاؤں کے قریب پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ کشتی جب کنارے کے قریب پہنچنے والی تھی، اسی دوران اچانک اس کا توازن بگڑ گیا اور وہ ندی میں الٹ گئی۔ کشتی پلٹتے ہی سوار افراد میں چیخ و پکار مچ گئی اور کئی لوگ پانی میں ڈوبنے لگے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو علاج کے لیے بچھواڑہ پرائمری ہیلتھ سنٹر میں داخل کرایا گیا ہے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی بچھواڑہ تھانہ کی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ لاپتہ دونوں افراد کی تلاش اور راحت و بچاؤ کے کام کے لیے انتظامی ٹیم کی کارروائی کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔زخمی چندن کمار اور ان کے دادا بھولا مہتو نے بتایا کہ وہ پرول کی کاشت کے لیے چمتھا دیارہ گئے تھے اور کام مکمل کرنے کے بعد واپس لوٹ رہے تھے۔ اسی دوران چمتھا رجولی کے بیچلی ڈھاب میں کشتی کنارے کے قریب پہنچی تو اچانک پلٹ گئی، جس سے سوار افراد پانی میں بہنے لگے۔ اس سلسلے میں سب ڈویژنل پولیس افسر کرشن کمار نے بتایا کہ کشتی پلٹنے سے 2 افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ ان کی تلاش جاری ہے۔ فی الحال پولیس اور انتظامیہ کی توجہ لاپتہ افراد کو تلاش کرنے اور راحت و بچاؤ کے کاموں پر مرکوز ہے۔