(27 اکتوبر 2026): امیگریشن نیوزی لینڈ نے اسٹوڈنٹ ویزا قوانین میں چار اہم تبدیلیاں متعارف کروا دیں، جن میں کام کرنے کے حقوق، اصول اور پوسٹ اسٹڈی ویزا کی ٹائم لائن میں ترمیم کی گئی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ تبدیلیاں آج 27 اکتوبر 2026 سے نافذ العمل ہوگئی ہیں اور مخصوص ویزا شرائط کے تحت بین الاقوامی طلبہ پر اثر انداز ہوں گی۔نئے قوانین کے تحت ریسرچ پر مبنی ماسٹرز کے طلبہ کو دورانِ تعلیم لامحدود کام کرنے کے حقوق حاصل نہیں ہوں گے۔ وہ بھی دیگر ماسٹرز طلبہ کی طرح انہی شرائط پر عمل کریں گے، جن کے تحت انہیں ٹرم کے دوران ہفتے میں 25 گھنٹے تک اور مقررہ تعطیلات کے دوران فل ٹائم کام کرنے کی اجازت ہوگی۔یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ میں تعلیم، روزگار اور مستقل رہائش کے مواقعامیگریشن نیوزی لینڈ نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ طلبہ اپنے ویزا کی شرائط پر عمل کر سکتے ہیں یا نہیں اس کا جائزہ لیتے وقت انگریزی زبان کی ضروریات کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔نئے قوانین کے تحت امیگریشن نیوزی لینڈ کو مزید حالات میں اسٹوڈنٹ ویزا کی کارروائی کو معطل کرنے کا اختیار بھی دیا گیا ہے، جس میں تعلیمی اداروں کی جانب سے ممکنہ عدم تعمیل کی تحقیقات بھی شامل ہے۔علاوہ ازیں، وہ طلبہ جن کے ویزے کورس ختم ہونے کے ایک ماہ بعد ختم ہوتے ہیں، انہیں اب اپنے اگلے اقدامات کا فیصلہ کرنے کیلیے دو ماہ کا وقت ملے گا۔ ان ویزوں کیلیے موجودہ 31 مارچ کی میعاد ختم ہونے کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جو اس شیڈول کے مطابق ہیں۔