’’مدھیہ پردیش میں بی جے پی حکومت کی بدعنوانی دیکھیے... ایک لاکھ روپے کی ایک بالٹی، 36 ہزار روپے کی ایک فنائل کی بوتل، 11 ہزار روپے کا ایک بلب۔ بی جے پی نے یہاں بدعنوانی اور لوٹ کی دہشت مچا دی ہے۔‘‘ یہ بیان مدھیہ پردیش کانگریس کے صدر جیتو پٹواری نے ایک جلسۂ عام میں دیا، جس کی ویڈیو آج کانگریس نے اپنے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل پر شیئر کی ہے۔ ویڈیو میں وہ مدھیہ پردیش کی موہن یادو حکومت پر بدعنوانی کا سنگین الزام عائد کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔मध्य प्रदेश में BJP सरकार का करप्शन देखिए 1 लाख रुपए की एक बाल्टी 36 हजार रुपए की एक फिनाइल की बोतल 11 हजार रुपए का एक बल्बBJP ने यहां भ्रष्टाचार और लूट का आतंक मचा दिया है।: मध्य प्रदेश कांग्रेस अध्यक्ष @jitupatwari जी pic.twitter.com/1JAwujaGTA— Congress (@INCIndia) October 26, 2026کانگریس نے اپنے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل پر ایک ٹی وی چینل کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے، جس میں مدھیہ پردیش حکومت کی بدعنوانی کے انکشافات کیے گئے ہیں۔ اس ویڈیو میں اینکر بتاتا ہے کہ اے سی ایس سنجے دوبے کا کہنا ہے کہ جو کچرے کی گاڑی ایک میونسپل باڈی 2 لاکھ روپے میں لیتا ہے، وہی کچرے کی گاڑی دوسرا میونسپل باڈی 6 لاکھ روپے میں لے رہا ہے۔ یعنی 4 لاکھ روپے کی بدعنوانی کر دی گئی۔ اس رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایک میونسپل کارپوریشن نے 1.5 کروڑ روپے کی کچرا گاڑی خریدی گئی ہے، لیکن اس کارپوریشن میں اتنے وارڈ ہی نہیں ہیں کہ 1.5 کروڑ روپے کے کچرا گاڑی کی ضرورت پڑے۔ٹی وی اینکر نے اے سی ایس سنجے دوبے کو یہ جانکاریاں سامنے لانے کے لیے سلام پیش کیا، اور اس بات پر حیرانی ظاہر کی کہ صرف کچرا گاڑی میں ہی بدعنوانی نہیں ہوئی بلکہ ایسا ہی معاملہ کچھ دیگر چیزوں کی خرداری میں بھی پیش آیا ہے۔ مثلاً 60 واٹ کے 200 ایل ای ڈی بلب 60 لاکھ روپے میں خریدے گئے، یعنی ایک بلب کی قیمت 30 ہزار روپے ادا کی گئی۔ حالانکہ یہ بلب دکانوں میں 100 سے 150 روپے میں مل جاتے ہیں۔ فنائل کی خریداری میں بھی کچھ یہی انداز دیکھنے کو ملتا ہے۔ ایک میونسپل باڈی نے ایک لیٹر فنائل 5 روپے میں خریدا ہے، جبکہ دوسرے میونسپل باڈی نے ایک لیٹر فنائل کے لیے 33 ہزار سے زائد کی رقم ادا کی ہے۔क्या आपने कभी 1 लाख रुपए की बाल्टी देखी है? अगर नहीं देखी तो मध्य प्रदेश में देख लीजिए। जहां करप्शन में गले तक डूबी BJP सरकार ने ⦿ 1 लाख रुपए की एक बाल्टी⦿ 33 हजार रुपए की एक फिनाइल की बोतल⦿ 30 हजार रुपए का एक बल्ब खरीदा हैBJP सरकार लूट-खसोट में अपना ही रिकॉर्ड तोड़… pic.twitter.com/Vf8Z0JXwWu— Congress (@INCIndia) October 26, 2026اس ویڈیو کو شیئر کرنے کے ساتھ کانگریس نے لکھا ہے کہ ’’کیا آپ نے کبھی ایک لاکھ روپے کی بالٹی دیکھی ہے؟ اگر نہیں دیکھی تو مدھیہ پردیش میں دیکھ لیجیے، جہاں بدعنوانی میں گلے تک ڈوبی بی جے پی حکومت نے ایک لاکھ روپے کی ایک بالٹی، 33 ہزار روپے کی ایک فنائل کی بوتل، 30 ہزار روپے کا ایک بلب خریدا ہے۔‘‘ پارٹی آگے لکھتی ہے کہ ’’بی جے پی حکومت لوٹ کھسوٹ میں اپنا ہی ریکارڈ توڑ رہی ہے۔ عوام کے پیسوں کی کھلی بندر بانٹ کر لیڈران و افسران اپنی تجوریاں بھر رہے ہیں اور موج کر رہے ہیں۔ شرم آنی چاہیے۔‘‘