جاپان: امریکی میرین پر خاتون کو لوٹنے اور قتل کرنے کے الزام میں فردِ جرم عائد

Wait 5 sec.

ٹوکیو(26 اکتوبر 2026): امریکی میرین پر خاتون کو لوٹنے اور قتل کرنے کے الزام پر باضابطہ طور پر فردِ جرم عائد کر دی گئی ہےجاپان کے صوبے اوکیناوا میں ایک امریکی فوجی کی جانب سے مقامی خاتون کو قتل کرنے اور لوٹنے کا ہولناک واقعہ سامنے آیا ہے، جس کے بعد امریکی میرین پر باضابطہ طور پر فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے۔اس واقعے نے دونوں ممالک کے تعلقات کو ایک بار پھر گرما دیا ہے جبکہ مقامی سطح پر شدید اشتعال پایا جاتا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق، ایک امریکی میرین نے اوکیناوا کے ایک ہوٹل میں گھس کرپہلے مقامی خاتون کو بے دردی سے ہلاک کیا اور پھر ان کا بیگ چرا کر موقع سے فرار ہو گیا۔اس دلخراش واقعے کے بعد اوکیناوا میں امریکی فوجی اڈوں کے خلاف عوامی احتجاج میں شدید تیزی آ گئی ہے اور شہری سخت غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔عوامی دباؤ کے پیشِ نظر اوکیناوا کے مقامی گورنر نے مرکزی حکومت سے شدید حفاظتی اقدامات کرنے اور امریکی فوجیوں کے حوالے سے سخت قانون سازی کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے امریکی فوج نے اوکیناوا میں 30 روزہ نائٹ کرفیو نافذ کر دیا ہے تاکہ مزید کشیدگی سے بچا جا سکے۔دوسری جانب، اس لرزہ خیز واقعے کے بعد جاپان اور امریکا کے اعلیٰ حکام کے درمیان فوجی اہلکاروں کے ضابطۂ اخلاق اور گشت کے طریقہ کار کے حوالے سے اہم مذاکرات کا آغاز ہو چکا ہے تاکہ مستقبل میں ایسے ناخوشگوار واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔