نئی دہلی : دلی میں دریائے جمنا زہریلے جھاگ سے ڈھک گیا، صنعتی فضلے اور بغیر ٹریٹمنٹ سیوریج کےاخراج نے دریا کو آلودہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق مودی سرکار کی ناقص حکمت عملی اور عدم توجہی کے باعث بھارتی دارالحکومت نئی دہلی شدید آلودگی کی لپیٹ میں آ گیا ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کو سخت پریشانی اور صحت کے مسائل کا سامنا ہے۔نئی دہلی میں صنعتی فضلے اور بغیر ٹریٹمنٹ کے سیوریج کے پانی کے مسلسل اخراج کی وجہ سے تاریخی دریائے جمنا مکمل طور پر زہریلے جھاگ سے ڈھک چکا ہے۔دریا کی اس ابتر حالت اور کیمیائی فضلے کی وجہ سے ارد گرد کے علاقوں میں شدید بدبو پھیل چکی ہے۔FOLLOW US ON ARY TUBEدارالحکومت میں آلودگی کی شرح خطرناک حد تک بڑھنے اور بدبودار فضا کے باعث شہریوں کا سانس لینا بھی محال ہو چکا ہے، جبکہ سانس اور گلے کی بیماریوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔مقامی شہریوں اور ماحولیاتی ماہرین نے مودی حکومت کی ماحولیاتی پالیسیوں اور ناقص حکمت عملی کو اس ابتر صورتحال کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔