ریاض: سعودی عرب میں بجلی اور نیشنل واٹر کمپنی نے مملکت میں بجلی، پانی اور سیوریج سروسز ٹیرف میں ایڈجسٹمنٹ کا اعلان کیا ہے۔ یہ تبدیلی یکم جنوری 2027 سے نافذ العمل ہوگی۔سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی انرجی کمپنی نے رہائشی، تجارتی، صنعتی، زرعی اور سرکاری شعبوں کے لیے بجلی کے فی یونٹ نرخوں میں تبدیلیاں کی ہیں۔رہائشی صارفین کے لیے ماہانہ 6 ہزار کلوواٹ تک استعمال کرنے والوں کے لیے 21 ہللہ فی یونٹ جبکہ 6 ہزار کلوواٹ سے زائد پر 33 ہللہ فی یونٹ کے حساب سے چارج کیے جائیں گے۔رپورٹس کے مطابق کمرشل، نجی صحت اور تعلیمی اداروں کے لیے 6 ہزار کلوواٹ تک 25 ہللہ اور اس سے زائد پر فی یونٹ 35 ہللہ جبکہ صنعتی شعبے کے لیے نئے نرخ 23 ہللہ فی یونٹ ہوں گے۔اس کے علاوہ زرعی شعبے میں 6 ہزار کلو واٹ تک 19 ہللہ اور اس سے زائد استعمال پر 23 ہللہ فی یونٹ وصول کیے جائیں گے جبکہ فلاحی تنظیموں کے لیے یہ نرخ بالترتیب 17 اور 21 ہللہ اور سرکاری شعبے کے لیے 35 ہللہ فی یونٹ مقرر کیے گئے ہیں۔نیشنل واٹر کمپنی نے پانی کے ماہانہ استعمال پر چار زمرے مقرر کیے گئے ہیں۔ ایک سے 15 کیوبک میٹر تک ایک ریال۔ 15 سے 30 تک 2 ریال۔ 30 سے 45 تک 4 ریال اور 45 مکعب میٹر سے زائد پر فی مکعب میٹر 6 ریال ہوں گے۔دمام: شاہ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہوگئیاسی طرح ویسٹ واٹر کی خدمات کے نرخوں میں بھی تبدیلی کا اعلان کیا گیا ہے۔