بھارت: فلمی انداز میں جیل توڑ کر 17 قیدی فرار ہوگئے

Wait 5 sec.

نئی دہلی: بھارتی ریاست تامل ناڈو میں قید 17 خطرنک قیدی فلمی انداز میں جیل توڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس کچھ نہ کرسکی۔برطانوی نشریاتی ادارے نے انکشاف کیا ہے کہ پیر کی شب ضلع تھینی کی ایک جیل سے 18 قیدی ایک ہی کمرے میں بند تھے۔ اس دوران ایک قیدی نے دورہ پڑنے کی اداکاری کی اور ساتھیوں نے مدد کے لیے شور مچایا جب اہلکار کمرے میں داخل ہوا تو قیدیوں نے اسے پکڑ لیا۔رپورٹس کے مطابق قیدیوں نے محافظوں پر حملہ کیا اور چابیاں چھین کر مرکزی دروازے سے باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے چار قیدیوں کو ایک بس اڈے سے، ایک کو رکشے میں سفر کے دوران اور دیگر کو ڈرون نگرانی کے ذریعے گرفتار کرلیا۔بدھ کے روز آخری دو قیدیوں نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ تمام 17 قیدیوں کو سخت سکیورٹی والی جیلوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق واقعے کے وقت جیل میں 200 قیدیوں کی گنجائش کے مقابلے میں 334 قیدی موجود تھے جبکہ ڈیوٹی پر صرف چار اہلکار موجود تھے۔پاکستانی مسافر کو ’بکرے کے پائے‘ کینیڈا لانا مہنگا پڑ گیاپولیس حکام نے غفلت کے الزام میں جیل میں تعینات 9 اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے، جبکہ اس حوالے سے مزید تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں۔