اتراکھنڈ میں جوشی مٹھ کے قریب آج ایک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا۔ ہیلی کاپٹر بدری ناتھ دھام سے واپس لوٹ رہا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں پائلٹ سمیت 6 افراد سوار تھے، جن میں 5 مسافر شامل تھے۔ غیر مصدقہ ذرائع کے حوالہ سے بتایا جا رہا ہے کہ اس حادثہ میں تمام 6 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ کی ٹیم کو جائے وقوع کے لیے روانہ کر دیا گیا تھا۔ چمولی کے ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ وویک پرکاش نے بتایا کہ علاقہ میں ہیلی کاپٹر کی تلاش کے لیے تلاشی اور راحت و بچاؤ مہم شروع کر دی گئی ہے۔#Uttarakhand | उत्तराखंड में आसमान से आई आफत... जोशीमठ के पास हेलीकॉप्टर क्रैश, 6 लोग थे सवारWatch : https://t.co/IdUB1ITdFl#Joshimath #HelicopterCrash #Bharat24Digital@HiteshTyagi13 @RanjanaRawat21 @ukcmo @uttarakhandcops @chamolipolice pic.twitter.com/2YDWwoyxk0— Bharat 24 - Vision Of New India (@Bharat24Liv) October 30, 2026دراصل، ہیلی کاپٹر بدری ناتھ دھام میں کچھ لوگوں کو درشن کرانے کے بعد واپس لوٹ رہا تھا، جو جوشی مٹھ کے قریب اچانک لاپتہ ہو گیا تھا۔ موصولہ اطلاع کے مطابق ہیلی کاپٹر بدری ناتھ سے پرواز بھر کر واپس آ رہا تھا، لیکن جوشی مٹھ کے مرواری علاقہ کے قریب چائے گاؤں کی پہاڑی کے نزدیک ہیلی کاپٹر سے رابطہ منقطع ہو گیا۔ اس کے بعد خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا ہے۔ ہیلی کاپٹر ٹرانس بھارت کمپنی کا بتایا جا رہا ہے، جس کا رجسٹریشن نمبر وی ٹی-ایچ سی ایکس ہے۔اس حادثہ کی خبر ملنے کے بعد اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے شدید افسوس ظاہر کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ جوشی مٹھ کے پاس چائی گاؤں میں ہیلی کاپٹر حادثہ کی خبر افسوسناک ہے۔ ضلع انتظامیہ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ محکمہ اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں مل کر ریسکیو آپریشن چلا رہی ہیں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ وہ پورے واقعہ پر لگاتار نظر بنائے ہوئے ہیں۔ حادثہ زدہ ہیلی کاپٹر کی تلاش میں 2 ہیلی کاپٹر بھی لگائے جانے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں، لیکن خراب موسم کے سبب حادثہ زدہ ہیلی کاپٹر کا صحیح لوکیشن پتہ نہیں چل پا رہا ہے۔चाई गांव, जोशीमठ के निकट हेलीकॉप्टर क्रैश होने की दुर्भाग्यपूर्ण सूचना प्राप्त हुई है। जिला प्रशासन, आपदा प्रबंधन विभाग, एसडीआरएफ द्वारा संयुक्त रूप से रेस्क्यू ऑपरेशन चलाया जा रहा है। स्वयं भी पूरे घटनाक्रम की निरंतर निगरानी कर रहा हूं। गंभीर रूप से घायलों को तत्काल एयरलिफ्ट…— Pushkar Singh Dhami (@pushkardhami) October 30, 2026پیسنجر مینی فیسٹو کے مطابق ہیلی کاپٹر میں پائلٹ کے علاوہ جو 5 مسافر سوار تھے، ان کے نام چندرکانت، راج شری، دنیش، آکاش اور اتھرو ہیں۔ ان کے علاوہ ہیلی کاپٹر کو آپریٹ کر رہے پائلٹ کا نام ہمانشو ہے۔ ان سبھی کی موت کی جانکاری دی گئی ہے، حالانکہ اس بارے میں تفصیلات کا انتظار ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جس علاقہ میں حادثہ ہونے کی اطلاع ملی ہے، وہاں مسلسل بارش ہو رہی ہے اور بادل چھائے ہوئے ہیں۔ اس وجہ سے مرئیت بہت کم ہے اور ریسکیو ٹیموں کو ہیلی کاپٹر کی لوکیشن تلاش کرنے میں پریشانی ہو رہی ہے۔ فی الحال مختلف ٹیمیں بدری ناتھ اور جوشی مٹھ کے درمیان والے علاقہ میں تلاشی مہم چلا رہی ہیں۔