حوثی ملیشیا کا مکہ مکرمہ پر پھر حملہ

Wait 5 sec.

ریاض (30 اکتوبر 2026): حوثی ملیشیا نے مکہ مکرمہ پر ایک بار پھر حملہ کر دیا تاہم سعودی اتحادی افواج نے یہ حملہ ناکام بنا دیا۔ ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی کا کہنا ہے حوثی ملیشیا کی جانب سے مکہ پر داغا گیا ڈرون فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔ گزشتہ رات ریاض پر بھی دو بیلسٹک میزائل داغے تھے، جنہیں فضا میں ہی تباہ کردیا گیا تھا۔ملبہ گرنے سے ایک شہری زخمی ہوا جب کہ مکان اور گاڑی کونقصان پہنچا۔دوسری جانب حوثی ملیشیا نے یمن میں سرکاری فوج اور آبادی پر حملے میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال شروع کر دیا ہے جب کہ تعز کا محاصرہ مزید سخت کر کے رسد کے اہم راستے بھی بند کر دیے ہیں۔تعز گورنریٹ کے میڈیا آفس کا کہنا ہے حوثی ملیشیا نے الاقرود اور کہلان میں ایسے ہتھیار استعمال کیے ہیں جن میں ممکنہ طور پر ممنوعہ گیسز اور دیگر زہریلے مادے شامل تھے۔یمن کے نائب وزیرخارجہ مصطفیٰ نعمان نے کہا حوثی ملیشیا ہر قسم کے غیر قانونی ہتھیاراستعمال کر رہی ہے۔یمنی وزیر اطلاعات معمر الاریانی نے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی تنظیموں سے آزادانہ تحقیقات اور ذمے داروں کو جوابدہ ٹھہرانے میں مدد کا مطالبہ کیاحوثی ملیشیا کے 12 گھنٹے میں سعودی عرب پر 11 بیلسٹک میزائل حملے