واشنگٹن: امریکی مڈٹرم الیکشن قریب آتے ہی انتخابی مہم میں تیزی آگئی جبکہ صدر ٹرمپ کی آج آئیوا اور کنساس میں ریلیاں منسوخ ہوئیں تو صحافی کے صحت سے متعلق سوال پر امریکی صدر صحافی پر برس پڑے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا صحافی پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تم بیمار ہو، بہت بُرے لگ رہے ہو۔رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی جلسوں سے آن لائن خطاب کرنے کی تیاریاں بھی کررہے ہیں۔سی این این کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ مڈٹرم الیکشن کی تاریخ کے غیرمقبول صدر ہیں، کانگریس اور سینیٹ میں ڈیموکریٹس کی اکثریت کی امیدیں بڑھ گئیں ہیں۔دوسری جانب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ ایران کے ساتھ تنازع کو کبھی نہ ختم ہونے والی جنگ نہیں بننے دینگے۔امریکی نائب صدر نے کہا کہ ریپبلکن ووٹرز میں مشرق وسطیٰ میں فوجی مہم جوئی کے حوالے سے مایوسی کو سمجھتا ہوں۔امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ ہم گزشتہ 7 ماہ سے کسی نہ کسی صورت میں ایران کے معاملے میں ملوث رہے ہیں۔ٹرمپ نے ایران سے مذاکرات کی بحالی کیلیے ہدایت جاری کرنے کی تردید کر دیانہوں نے کہا کہ امریکا گزشتہ 47 سال سے ایران سے نمٹ رہا ہے، ٹرمپ ایران میں مقاصد کے حصول کے بعد دیگر ترجیحات پر توجہ مرکوزکریں گے۔