واشنگٹن: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ ایران کے ساتھ تنازع کو کبھی نہ ختم ہونے والی جنگ نہیں بننے دینگے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ ریپبلکن ووٹرز میں مشرق وسطیٰ میں فوجی مہم جوئی کے حوالے سے مایوسی کو سمجھتا ہوں۔امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ ہم گزشتہ 7 ماہ سے کسی نہ کسی صورت میں ایران کے معاملے میں ملوث رہے ہیں۔ایران کی امریکی نائب صدر کا خط موصول ہونے کی تصدیقان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا گزشتہ 47 سال سے ایران سے نمٹ رہا ہے، ٹرمپ ایران میں مقاصد کے حصول کے بعد دیگر ترجیحات پر توجہ مرکوزکریں گے۔