تہران: ایران کے جزیرہ قشم کے سمندری علاقے میں متعدد دھماکے سنے گئے ہیں۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران کے پاسداران انقلاب کی ایرو اسپیس فورس نے ایک دشمن لڑاکا طیارے کو روک کر قشم کے علاقے سے واپس جانے پر مجبور کر دیا۔پاسداران انقلاب کے مطابق آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگ سے ٹکرا کر تین ٹینکرز میں آگ بھڑک اُٹھی۔برطانوی میری ٹائم ایجنسی کے مطابق آبنائے ہرمز میں عمان کے قریب ایک بحری جہاز آگ کی لپیٹ میں ہے۔دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے ایک بیان میں خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے حملہ کیا تو اسے درد ناک جوابی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔روس کی امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کی ایک اور پیش کشابراہم عزیزی کا کہنا تھا کہ امریکی حملے کی صورت میں تمام دستیاب فوجی صلاحیتیں استعمال کریں گے، ایران قومی مفادات اور فوجی حکمت عملی کے تحت جواب دے گا، این پی ٹی سے متعلق فیصلہ بھی ایران اپنے قومی مفادات کو مد نظر رکھ کر کرے گا۔