بوسنیا میں یورپی یونین فورس کا ایک فوجی ہیلی کاپٹر معمول کی تربیتی پرواز کے دوران کریش کرگیا، جس کے باعث 2 اطالوی فوجیوں سمیت 4 افراد ہلاک جبکہ 11 زخمی ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ’یوفور‘ کا کہنا ہے کہ بوسنیا کے دارالحکومت سرائیوو سے تقریبا 180 کلومیٹر شمال میں واقع برچکو کے علاقے میں ’معمول کی تربیت‘ کے دوران ایک CH-47 چینوک فوجی ہیلی کاپٹر کریش کرگیا۔’یوفور‘ کا کہنا تھا کہ حادثے میں مجموعی طور پر 11 افراد زخمی ہوئے ہیں، تمام زخمیوں کا علاج جاری ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔TERRIFYING footage captures the moment an Italian ITALY military CH-47 Chinook (Boeing ) SPINS OUT OF CONTROL and crashes in Bosnia and Herzegovina.The helicopter went down near Brčko during an EU peacekeeping training operation.FOUR people were killed and 11 injured, according to the latest reports. https://t.co/guVMmD2AGr— Megh Updates (@MeghUpdates) October 30, 2026اطالوی حکومت نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فوجی ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد کا تعلق اٹلی سے تھا۔اٹلی کے وزیرِ دفاع گیویڈو کروسیٹو کے مطابق میری سب سے پہلے توجہ ہمارے جاں بحق ہونے والے جوانوں کے اہل خانہ کی طرف ہے، جن سے میں ذاتی طور پر اور پورے دفاعی محکمے کی جانب سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔بوسنیائی میڈیا کی جانب سے حادثے کے مقام کی شائع کردہ تصاویر میں ہیلی کاپٹر کو ایک کھلے میدان میں الٹا پڑا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔