تل ابیب(27 اکتوبر 2026): اسرائیلی جاسوس کمپنی ‘ڈسکورٹیک’ کی جانب سے اسٹارلنک صارفین کو نشانہ بنائے جانے کا سنسنی خیز انکشاف ہوا ہےسائبر سیکیورٹی فرم ‘ٹرینڈ اے آئی’ کی ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جاسوس کمپنی ‘ڈسکورٹیک’ کی جانب سے اسٹارلنک صارفین کو نشانہ بنائے جانے کا سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے، ڈسکورٹیک 100 سے زائد ممالک میں اسٹارلنک ٹریفک کی سب سے بڑی خریدار بن کر سامنے آئی ہے۔ تحقیقات کے مطابق اسرائیلی فرم نے ایسے مشکوک اشتہارات جاری کیے تھے جن کا بنیادی مقصد اسٹارلنک صارفین کی جیولوکیشن (مقام) حاصل کرنا اور ان کی خفیہ نگرانی کرنا تھا۔ یہ اسرائیلی کمپنی شام، لیبیا، یمن اور جنوبی سوڈان جیسے ممالک میں ان اشتہارات کی سب سے بڑی خریدار نکلی ہے۔ سائبر سیکیورٹی فرم نے اپنی رپورٹ میں اس کمپنی کا خفیہ کوڈ نام ’’شیڈوارتھ 79‘‘ ظاہر کیا تھا، تاہم کینیڈین واچ ڈاگ اور ‘کانفی اینٹ’ نے تحقیقات کے بعد اس اسرائیلی جاسوس فرم کا اصل نام عیاں کر دیا۔اسرائیلی جاسوسی تھرلر سیریز کی پروڈیوسر کی ہوٹل سے لاش برآمداس سنسنی خیز انکشاف کے بعد گوگل اور کومکاسٹ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈسکورٹیک کو اپنے پلیٹ فارمز سے ہٹا دیا ہے۔رپورٹس کے مطابق ان مشکوک اشتہارات کے ذریعے میڈیا، مختلف حکومتوں اور تکنیکی فرموں کا حساس ڈیٹا لیک ہونے کا انکشاف بھی ہوا ہے، جبکہ ملازمین کا پتا لگانے کے لیے ایک بڑی امریکی ٹیک کمپنی نے باضابطہ انکوائری بھی شروع کر دی ہے۔دوسری جانب، سائبر سیکیورٹی ایگزیکٹوز نے قانونی خدشات کے باعث ابتدائی طور پر اس کمپنی کا اصل نام پبلک کرنے کا ارادہ ترک کر دیا تھا۔