تیسرا ٹی-20: ہندوستان نے نیو زی لینڈ کو 6 وکٹ سے دی شکست، سیریز میں 3-0 کی برتری

Wait 5 sec.

ہندوستان نے ہنری اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا گیا تیسرا ٹی-20 مقابلہ 6 وکٹ سے جیت لیا۔ ہندوستانی ٹیم کو جیت کے لیے 199 رنز کا ہدف ملا تھا۔ ابھیشیک شرما کی طوفانی سنچری (38 گیندوں پر 113 رنز) کی بدولت ہندوستانی ٹیم نے 13.2 اوور میں 4 وکٹ کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔ اس جیت کے ساتھ ہندوستان نے سیریز میں 3-0 کی ناقابل شکست برتری حاصل کر لی ہے۔ ہندوستان کی جانب سے اننگ کا آغاز کرنے کے لیے ویبھو سوریہ ونشی اور ابھیشیک شرما میدان میں اترے۔ انہوں نے انتہائی جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 6 اوور کے پاور پلے میں 118 رنز بنائے۔ بین الاقوامی کرکٹ میں پاور پلے کا یہ عالمی ریکارڈ ہے۔ ان 118 رنز میں ویبھو نے 17 گیندوں پر 4 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 44 رنز بنائے، جبکہ ابھیشیک شرما نے 20 گیندوں پر 7 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 67 رنز بنائے۔1⃣1⃣3⃣ runs 3⃣8⃣ balls2⃣9⃣7⃣.3⃣7⃣ strike rate 9⃣ fours & 1⃣1⃣ sixesAbhishek Sharma, take a bow for that astonishing innings ‍♂️Updates ▶️ https://t.co/zf4CnZQ8CD#TeamIndia | #NZvIND pic.twitter.com/RxygJwIOUw— BCCI (@BCCI) October 27, 2026ہندوستان کو پہلا جھٹکا 133 رنز کے اسکور پر لگا۔ ویبھو سوریہ ونشی 19 گیندوں پر 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ابھیشیک شرما نے اپنے بین الاقوامی ٹی-20 کیریئر کی چوتھی سنچری بنائی۔ پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ اپنے نام کرنے والے ابھیشیک شرما نے 38 گیندوں پر 11 چھکے اور 9 چوکے لگا کر 113 رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی۔ وہ 10ویں اوور کی آخری گیند پر 178 رنز کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد شریئس ایئر 5 اور سنجو سیمسن 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ہندوستان نے 13.2 اوور میں 4 وکٹ کے نقصان پر 199 رنز بنا کر میچ 6  وکٹ سے جیت لیا۔ نمن دھیر 4 اور تلک ورما 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔A breathtaking knock of the highest order Abhishek Sharma bags the Player of the Match award Scorecard ▶️ https://t.co/zf4CnZQ8CD#TeamIndia | #NZvIND pic.twitter.com/1vtGoDsnWD— BCCI (@BCCI) October 27, 2026ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرنے اتری نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 3 وکٹ کے نقصان پر 198 رنز بنائے تھے۔ سلامی بلے باز فن ایلن نے 25 گیندوں پر 5 چھکوں کی مدد سے 40 رنز کی اننگ کھیلی۔ فلپس نے 17 رنز بنائے۔ ڈیری مچل اور بیون جیکبز نے 48 گیندوں پر گیندوں پر 75 رنز کی شراکت داری کر کے نیوزی لینڈ کا اسکور 3 وکٹ کے نقصان پر 198 رنز تک پہنچایا۔ ڈیری مچل نے 52 گیندوں پر 5 چوکے اور 5 چھکے لگا کر ناٹ آؤٹ 89 رنز بنائے، جبکہ جیکبز نے 23 گیندوں پر 4 چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے ناٹ آؤٹ 39 رنز بنائے۔